Machine transcription
۱۹۲
کی شاعرانہ داستانون کی تشریح ہے۔
اُسکا منشاء ہے کہ اسباب و اصلیت کے مطالعہ مین ترقی ہو۔ تیسرا آخر
حصّہ اس فرقہ کے قصہ کا نچوڑ ہے اسمین اعلیٰ درجہ کا فلسفہ بھرا ہوا ہے اور
مختلف سنین مین نوع انسان کی مذہبی داستانون کا مطالعہ ہے۔
افریقہ کے آرٹیکٹ ۱۷۶۵ء کے قریب پرشیا مین فریڈرک دوم کی سر پرستی
مین افریقین آرٹیکٹ کا فرقہ قایم ہوا۔ جو تاریخی تلاش مین زیادہ مصروف ہوسکے
ساتھہ معماری و شجاعت کو خلط ملط کرتا ہے۔
گیارہ مدارج تھے۔ ایک وسیع عمارت بنائی جسمین ایک بڑا زبر دست
کتب خانہ۔ تاریخ قدرت کا ایک عجائب خانہ اور کیمیاوی آزمایشون کا
کارخانہ تھا۔
۱۷۸۴ء تک جبتک یہ انجمن درہم برہم ہوئی ہر سال سونے کا تمغہ مع
پچاس ڈلو کٹ کے مین مذہب کے نہایت عمدہ تاریخی حالات لکھنے والے
کو دیا کرتے تھے۔ یہ چند مین انجمنون مین سے ایک اصلی انجمن تھی۔
افریقہ کے آرٹیکٹ زیب و زینت۔ تہ بند ۔ گلوبند اور زیور کی
قدر نہین کرتے تھے اپنی مجلسونین وہ مضامین پڑھا کرتے تھے اپنی تلاش کے نتائج بتلایا کرتے تھے اُنکے
سادہ و با تکلّف دعوتون مین تعلیم و سائینس کے متعلق تقریرین کی جاتی تھین
اُن کے یہان کی مریدی سخت مین حاصل ہوتی تھی وہ سرگرمی سے محتاج
بھائیون کو دل کھولکر مدد دیتے تھے اُنہون نے فرامین مذہب کی بہت سی
ضروری کتابین چھپوائین۔
اپنے ہم خیال و ہم عقیدہ لوگون کی ہمدردی اس فرقہ کا بڑا فرض ہے
ایک مثال ایک صدی سے پہلے کی ملاحظہ ہو۔
Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.
