BrowseḤabīb → page 195

Page 195

Ḥabīb · pages 1–293


Page image — the source of record

Scanned page 195 of Ḥabīb

Machine transcription

۱۸۶ چارون اصلی نقاط سمت کیطرف پریشان کر دی جاوے مصافحہ کا ڈھنگ جدا گانہ ہو اصطلاحی لفظ طیل قابل ہے۔ تین اشارے ہوتے ہیں۔ ان مین نہایت ضروری تعزیری اشارہ ہے جو اسطرح کیا جاتا ہے کہ ہاتھ کو جسم کے درمیان پر کھینچتے ہین اور ایک طرف گرا دیتے ہین اور پیر اس کو اُٹھاتے ہین کہ انگوٹھے کی نوک ناف تک رہے۔ مصافحہ برادری کے پانچ نکات مین سے ایک نکتہ ہے۔ اور اسطرح ہو کہ ایک دوسرے کی کلائی انگلیون کی نوکون سے پکڑ لیتے ہین۔ دوسرا نکتہ یہ ہو کہ ایک سیدہے پیر کو اندرونی سیدھو پیر کے مقابل رکھتے ہین۔ تیسرا نکتہ یہ کہ سیدہا گھٹنا سیدہے گھٹنے پر۔ چوتھا۔ سیدہا سینہ سیدہے سینہ پر پانچوان شانہ پر ہاتھ اسطرح رکھتے ہین کہ کمر کو سہارا رہے۔ صرف سرگوشی مین کلمہ مہابون یا میکنیاگ بتلایا جاتا ہے۔ پہلے کے معنی بھائی کی موت۔ دوسرے کے معنی بھائی مارا گیا۔ داستان کی تشریح | اگر لغوی سمجھی جاوین تو ہیرام کے قصہ سے کوئی ایسی غیر معمولی بات نہ پائی جائے گی جسکی وجہ سے تین ہزار سال کے بعد تمام دنیا مین باقاعدہ دستور ورسوم کے ساتہہ یادگار تازہ دکہلانے کے قابل ہو۔ ایک مہندس کی موت کوئی ایسا ضروری واقعہ نہین ہے کہ اس سے زیادہ اُس کی وقعت کیجاوے جیسے کہ بہت سے فلسفی اور فاضلون کی یادگارین ظاہر کیجاتی ہے۔ جنہون نے اپنی جانین انسانی ترقی کے معاملہ مین کہپا ڈالین۔ تاریخ مین ہیرام کا کچھہ ذکر نہین۔ صرف انجیل مین اتنا مذکور ہے کہ وہ پیتل کے کام مین سمجھدار و ہوشیار شخص تھا۔ روایت بہی اسکے بارہ مین اسقدر خاموش ہے۔ اسکی یادگار بجز فرمیسنری کے کہین نہین ہوتی۔

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Ḥabīb, page 195. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0234/195 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0234/195
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record