Machine transcription
۱۸۵
تابوت نظر آ جاوے جسمین لاش نمایان ہوتی ہے۔
یہہ پیکر انسانی یا تو لکڑی سے بنی ہوتی ہے۔ یا کام کرنیوالا بھائی یا وہ بھائی جو پہلی دفعہ ماسٹر
بنایا گیا ہے لیٹ رہتا ہے۔
تابوت پر ببول کی ایک ڈالی رکھی ہوتی ہے۔ اوس کے سر کی جانب ایک
گنیا۔ اوسکے پائون کی طرف مشرق کی جانب ایک کھوئی ہوئی پرکار۔
ماسٹر لوگ سیاہ کپڑے پہنے ہوتے ہیں۔ بڑے لاجوردی پیٹکے باندہے۔ جسپر
معماری علامات نمایان ہوتی ہین۔ اور سورج۔ چاند اور سات ستارے بھی۔
کہتے ہین کہ جلسہ کا منشاء یہہ ہوتا ہے۔ ماسٹر کے لفظ کو جو قتل ہوا تھا
دریافت کیا جاوے۔ امیدوار کچھ ابتدائی رسوم کے بعد اندر لے لیا جاتا ہے اُس
سے کہا جاتا ہے کہ جتنے بھائی جمع ہوئے ہین وہ اپنے بڑے ماسٹر کی موت
کا سوگ منا رہے ہین۔
امیدوار سے پوچھا جاتا ہے کہ شاید قاتلون مین سے ایک تو تو نہین ہے۔
اُسیوقت اُس کو تابوت کے اندر کی لاش یا صورت دکھلائی جاتی ہے جب وہ جرم
کی شرکت سے اپنی بے گناہی ظاہر کر دیتا ہے اُسوقت ہیرام کے قتل کا قصّہ
بیان ہوتا ہے۔
قصّہ کے مختلف واقعات امیدوار پر بطور تماشہ کے ظاہر کیے جاتے ہین اور
مطلع کیا جاتا ہے کہ تم کو بھی آزمائیشین برداشت کرنی ہون گی۔
پہر تھوڑے واقعات ہیرام کے بیان کرنے کے بعد۔ اصطلاحین۔ اشارے
اور مصافحے بتلا دیے جاتے ہین۔ وہ وعدہ کر کے حلف کرتا ہے کہ مین معماری
کے بھیدون کو اُسوقت تک پوشیدہ رکھونگا جب تک میری سزا اس سے کم نہ ہو
کہ میرے جسم کے چیر کر دو کر دیے جاوین اور جلا کر خاکستر کر دیے جاوین یہ خاکستر
۲۴
Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.
