BrowseḤabīb → page 185

Page 185

Ḥabīb · pages 1–293


Page image — the source of record

Scanned page 185 of Ḥabīb

Machine transcription

۱۷۶ مریدی کی رسوم بھی تھیں۔ سولھویں صدی کے آخر میں غیر کاریگر معمار بھی اس برادری میں داخل کیے گئے۔ جنکا لقب ایکسپٹیڈ مین (مقبول معمار) تھا۔ اسی میں وہ اشخاص شامل تھے جو علم یا اعلیٰ رتبہ میں ممتاز تھے۔ اسطرح لاجوں میں کارروائی اشارات پر رہ گئی۔ کارگذاری پر نہیں۔ اصلی کاریگر معمار منتشر ہوگئے اور ایکسپٹیڈمین جنکو لاج کے علم چھپانے سے مایوسی ہو گئی تھی علیحدہ ہوگئے۔ ۱۷۱۷ء میں فقط چار لاج رہ گئی تھیں جنکو ڈاکٹر دسیلیگین۔ جیمس انڈرسن اور جارج پینی نے گرینٹ لاج بنایا تھا۔ جسکے ساتھ زمانہ حال کا فری میسن مذہب خاص علامت نما شروع ہو گیا معماری کی علمی اصطلاحیں باقی رہ گئیں۔ اس برادری کو جلد عذاب پہنچایا گیا کلیمنٹ دوازدہم سے لیکر موجودہ پوپ تک تمام اسقفوں نے اپنے تیر اسپر چھوڑے بااختیار فرمانرواؤں نے اس کے انسداد کی کوشش کی اور فی الحقیقت خود میسن لوگوں نے یہ عذاب سب کچھ اپنی جان پر بلایا اول یہ کہ اُسکے اصول کے بھیدوں کی کارروائیوں کو چھپانے کی کوشش کی۔ دوم اعلیٰ مدارج کے جاری کرنے سے بھی وہ مبتلائے بلا ہوئے۔ ابتدائی مین لوگوں میں وہی تین درجے محدود تھے جو کاریگر معماروں میں موجود تھے۔ اپرنٹس (شاگرد) فیلو کرافٹ (پیشہ ور) ماسٹر (اوستاد) لیکن ان مدارج میں بعض رئیس ممبروں کی خود نمائی کو اطمینان نہیں ہوا۔ بہادر۔ اینڈریائس۔ رامیسی۔ جلاوطن اسٹوارٹ ایک شخص نے جسکا بیان تھا کہ فری میسن صلیبی جنگ آوروں کی اولاد سے ہیں اعلیٰ مدارج کے جاری کرنے پر زیادہ زور دیا جسمیں ملکی مقاصد مدنظر تھے جو اسٹوارٹ کے ملک کی رعایت ہو اسکاچ مدارج کہلاتے تھے۔ اس میں بہت کچھ کثرت ہوگئی اور اس کثرت کے

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Ḥabīb, page 185. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0234/185 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0234/185
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record