BrowseḤabīb → page 18

Page 18

Ḥabīb · pages 1–293


Page image — the source of record

Scanned page 18 of Ḥabīb

Machine transcription

۹ جغرافیہ جغرافیہ عام افغانستان کے شمال میں روس - ترکستان وسط ایشیا۔ و دریائے خضر ۔ جنوب میں قلات و بلوچستان عملداری برٹش گورنمنٹ ۔ مغرب میں سلطنت ایران مشرق میں پامیر واقع ہے ۔ افغانستان کا عرض شمالاً و جنوباً تقریباً پانچ سو میل اور طول شرقاً و غرباً ہرات سے خیبر تک چھ سو میل رقبہ تخمینی دو لاکھ چالیس ہزار میل مربع آبادی تخمیناً چالیس لاکھ نفوس کی ہے ۔ افغانستان کے شمال کی طرف دریائے آمویا اکسیس بہتا ہے ۔ اسکا بہاؤ قدرتی طور پر نصف شمالی سرحد کا کام دیتا ہے ۔ شمال و مشرق میں دشوار گزار پہاڑوں کا ایک طولانی سلسلہ افغانستان کی قدرتی حد بندی و حفاظت کر رہا ہے ۔ ان وجوہ سے ہر طرح ملک محفوظ ناقابل گذر - خوفناک - جغرافی حیثیت کے ساتھ پولیٹیکل وقعت بھی افغانستان کو حاصل ہے ایک طرف روس - دوسری جانب برٹش گورنمنٹ وسط میں یہ سلطنت واقع ہے جو ملکی و قومی اعتبار سے آپ اپنا محافظ اور خود ہی اپنی قسمت کا مالک پھر روس و انگلستان ۔ نہ متفق الاصول نہ متحد الاغراض ۔ دونوں گورنمنٹوں کی باہمی رقابتیں ایک دوسرے کو صلح و اتفاق پر آمادہ ہی نہیں ہونے دیتیں اسکے ساتھ افغانی قوم سرکش، جنگجو ۔ آزاد و خونخوار ہے یہ تمام اسباب حفاظت ملک کے ہیں ۔ ملک عموماً پہاڑی وسیع سطح مرتفع پر واقع ہے وادیان بکثرت ہیں جنکے درمیان دریا بہتے ہیں۔ بعض حصوں میں کشادہ میدان ہیں مشرقی سرحد پر سلسلہ کوہستان سلیمان ہے جسکی سب سے بڑی چوٹی تخت سلیمان کے نام سے موسوم ہے۔ اسکی بلندی سطح سمندر سے ۱۱۳۰۰ فیٹ سے لیکر ۱۱۴۷۷ فیٹ تک ہے ۔ شمال کی جانب سلسلہ کوہستان

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Ḥabīb, page 18. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0234/18 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0234/18
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record