BrowseḤabīb → page 19

Page 19

Ḥabīb · pages 1–293


Page image — the source of record

Scanned page 19 of Ḥabīb

Machine transcription

ہندو کش ہے جو ہمالیہ کی مغربی شاخ سمجھی جاتی ہے۔ اسی پہاڑ کے مغربی سلسلے کوہ سیاہ کوہ سفید کوہ بابا کہلاتے ہیں۔ ہندو کش کی بعض چوٹیاں سطح سمندر سے ۲۰۰۰۰ فٹ بلند ہیں۔ افغانستان کی عام سطح سوائے چند مستثنیات کے سطح بحر سے ۴۰۰۰ فٹ بلند ہے۔ کوہ سلیمان کو مستثنیٰ کر کے باقی کل کوہستان میں جو قبائل آباد ہیں وہ عموماً خود مختار اور افغانستان کے مہربان ہیں۔ جغرافیہ طبعی باشندے باشندوں کے لحاظ سے افغانی آبادی کی مثل عرب کے دو تفریق ہیں ایک خانہ بدوش جن کا مستقل قیام نہیں بلکہ اپنے بھیڑ و بکریوں کے ریوڑ لیکر عرب بدوؤں کی طرح مارے مارے پھرتے ہیں۔ دوسرے مستقل سکونت رکھنے والے جو کاشتکاری و دیگر پیشوں میں استقلال کے ساتھ مصروف ہیں۔ افغان اپنے آپ کو بنی اسرائیل میں حضرت سلیمان کی نسل سے بیان کرتے ہیں۔ عرب بھی ان کو سلیمانی کے نام سے پکارتے ہیں۔ افغانی آبادی کے قبیلے۔ درانی - غلزی - آفریدی - یوسف زئی - تاجیک - قزلباش وغیرہ ہیں۔ غلزی قبیلہ قندہار و وادی کابل میں آباد ہے اس قبیلہ کے لوگ آزاد طبع - سپاہی منش - تنومند - توانا جفاکش اخلاق کے لحاظ سے بڑے مہمان نواز ہوتے ہیں۔ درانی قبیلہ مغربی افغانستان میں سکونت پذیر ہے اور زیادہ تر پیشہ ان کا جروابہ کا ہے۔ اسی قبیلہ میں اب حکومت ہے۔ علاوہ ان کے ہندو نسل کے لوگ بھی ہیں۔ وہ قشقدوار افغان کہلاتے ہیں۔ زرد پگڑیاں باندھتے ہیں۔ بڑے بڑے قصبوں و شہروں میں دوکانداری و داد ستد ان کا پیشہ ہے تجارت ان ہی کے ہاتھوں میں ہے۔ جاٹ یہ لوگ راجپوتانہ وسندھ کے جاٹوں کی مانند ہیں۔ لیکن غریب خوبصورت و گورے رنگ کے ہوتے ہیں۔ زراعت ان کا پیشہ ہے۔

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Ḥabīb, page 19. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0234/19 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0234/19
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record