Machine transcription
A
ہر ملک کے اہل اسلام کو جاننا چاہئے کہ یہ عالم خدا کا فعل ہے اور ہدایات اسلام
خدا کا قول ہے ضرور ہو کہ ایک صادق القول خالق کے افعال واقوال ایک دوسرے
سے منطبق ہوں اور اسلام ایسا وسیع حاشیہ قانون قدرت ہے کہ ہر صورت و ہر شکل سے
مطابق ہو اسکا نام صراط مستقیم ہے صرف برتنے والی کی لیاقت پر منحصر ہے کہ کشاکش
افراط و تفریط میں جادۂ اعتدال سے نہ گذرے جب تک اس وسیع النظری سے عاقلانہ
اسکے معنی نہ سمجھے جائینگے بہت دشوار ہے کہ اہل اسلام بساط عالم مین دوسری قومون اور دوسری قوتون سے
شانہ بشانہ چل کر اپنی جگہ پر قائم رہ سکین۔ اب ہم جغرافیہ و تاریخ افغانستان پیاہم دعوت
نقل و حرکت و گفتگو مہمانون و میزبانوں کے صفات اور سیاحت ہند کے اثرات۔ دونون
گورنمنٹون کے تعلقات وغیرہ وغیرہ نذر ناظرین کرتے ہین۔
Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.
