Machine transcription
۱۶۱
و عمدگی میں زیادہ بلند اصلی مقاصد و اصول کے ساتھ نظر آئین گے۔
ٹیچر کا قول ہے کہ نتانوے خیالات کا اصلی مطلب ہمیشہ یکسان ہوتا ہے یہیں
شاعر اسکو اسطرح ظاہر کرتا ہے کہ قدامت وہ زبردست دیوتا ہے جو بڑی اقتدارات
اور اعلیٰ مقاصد کے ساتھ ہوا ہے۔
تمام اعلیٰ مذاہب مین خاص خاص خیالات ہین جو ایک دوسرے سے مختلف
ہیں۔ تاہم کسی اعتبار سے وہ تمام مذاہب میں مشترک سمجھے جاتے ہیں تثلیث کا عقیدہ
اور تعلیمی مسئلہ کہ کلام بالکل مخلوقات پیدا کرنے والے لفظ نے تمام چیزین
نیستی سے ہست کردین۔ نور کی پرستش، آگ و تناسخ وغیرہ کے عقائد اسی قسم کے
خیالات ہین۔
قدرت و وجود کے سچے اصول وہ علم جسپر سربستہ رازون کی تعلیم مبنی تھی۔ تمام چیزون کی بنیاد
و مصدر ہونے کی حیثیت رکھتا تھا۔ وہ حرف قدرت کی پوری پوری حالت ابتدا
کار روائی اور بتدریج ترقی ہے مع اس وحدت کے جسکا تمام آسمان و زمین مین عمل دخل
ہو رہا ہے۔ چند سال گزرے کہ یہہ بات بڑے زور شور سے بطور نئی تحقیقات کے
مشتہر کی گئی تھی گو یہہ استقدر قدیم ہے کہ ہومر مصنف بھی ایلیڈ کی آٹھوین جلد مین اُس
سُنہری سلسلہ کا ذکر کرتا ہے جسکی وجہہ سے آسمان و زمین مین تعلق ہے۔ لیکن یہہ علم
کچھ مدت مین انسانون کی تبدیلی شوق مین رفتہ رفتہ کج فہم تاویلات سے بھر گیا
اور اُس مین انسانی دماغ کے خیالی مصنوعات کا جدید اضافہ کیا اور حاشیہ
چڑھایا گیا جس سے باطل عقائد کا تعلق ہوا اور فہم باعث کا یہی مذہب ہو گیا
عوام کی طبیعت پر سے جنون نے اپنا دخل نہین چھوڑا۔ آج تک بھی لاکھوں روحین
واہمات کی زنجیرون میں جکڑین ہیں۔ جو ہزاروں بھوتون کے خیال سے جنکو
پجاری شعبدہ بازون نے ہیبتناک بنا رکھا ہے کانپ اُٹھتے ہین۔
۲۱
Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.
