BrowseḤabīb → page 169

Page 169

Ḥabīb · pages 1–293


Page image — the source of record

Scanned page 169 of Ḥabīb

Machine transcription

۱۹۰ ملکی انجمنون کے با ایمان فرقہ کا مقصد ترقی انسانی اور غافل و کاہل لوگون کے سینے مین آزادی کا تخم بونا۔ جیسے نہلست فرقہ آج کل روس مین کر رہا ہے۔ یہ سچ ہے کہ یہ نورانی عمارت ابھی تک تکمیل کو نہین پہنچی اور شاید کبھی نہ پہونچیگی۔ لیکن خود اس کوشش سے ہی خفیہ انجمنون کو اخلاقی عظمت ثباتی ہے۔ اس سے خفیہ انجمنون کی موجودگی کی تشریح اور تائید ہوتی ہے اور بہت سی ریاستین اُن کی وجہ سے نہ صرف آزادیان بلکہ خود اپنا وجود ہی زندہ رکھتی ہین۔ لیکن ابتدای خفیہ جماعتین ملکی لحاظ سے نہین بنین تھین۔ جسقدر مذہبی مقاصد کے واسطے ہر ایک علم و فن اُن مین شامل تھا۔ جسوجہ سے مذہب کو ٹھیک ٹھیک انسانی علم (علم قدامت) کہہ سکتے ہین۔ علم تاریخ سے پہلے زمانہ مین انسان کو قدرت اور اُسکی کاروائیون کا سچا علم حاصل تھا اور یہی وجہ ہے کہ دور دراز اقوام کے مابہت بعید از روے قیاس و باطن آپس مین اشتراک رکھتے ہین۔ اب یہ بات نمایان نہین کہ اُن کے اصول کیا تھے۔ اور کیون تمام مین اسقدر تاکید خاص خاص صورتون و خیالات کی طرف کی گئی ہے۔ ابتدائی تہذیب عام قاعدہ یہ ہے کہ علم تاریخ سے پہلا زمانہ گمنام معلوم ہوتا ہے۔ اور لوگ خیال کرتے ہین کہ ایک ایک قدم جو پیچھے کو ہٹینگے وہ زیادہ تاریکی مین پہونچتے جاوینگے۔ لیکن اگر ہم اپنی آنکمین کھولکر آگے بڑھین تو یہ تاریکی شل افق کے مٹتی جاویگی جب ہم اُس کے قریب پہونچتے معلوم ہونگے تو پرانی روشنی نئی روشنی مین ملتی جاوین گی۔ نئے آفتاب منور ہونگے۔ نئی بحری شفق ہمارے سامنے طلوع ہوتی جاوینگی۔ غیبی صورت مین وحدت ہے۔ شاخین بہت سی ہین لیکن جڑ صرف ایک ہجر اسلیے تمام مذہبی فرقے حتیٰ کہ وہ بھی جو واہیات و مبتذل رسوم اور باطل عقیدون مین پھنسے ہوئے ہین جسقدر نزدیک جا کر ہم اُن کے ماخذ کا پتہ لگاوین گے صفائی

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Ḥabīb, page 169. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0234/169 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0234/169
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record