BrowseḤabīb → page 166

Page 166

Ḥabīb · pages 1–293


Page image — the source of record

Scanned page 166 of Ḥabīb

Machine transcription

۱۵۷ فریمیسن کا امتیاز ہز مجسٹی امیر افغانستان کے متعلق یہہ اعتراض کہ فریمیسن کی ممبری کا ڈپلومہ اُنہوں نے حاصل کیا غور طلب بات ہے۔ اوّلاً یہہ بات سمجھنے کے قابل ہے کہ کسی شخص سیاح کا کسی مقام میں بغرض تفتیش حالات جانا اور وہان کے کوائف سے محققانۀ طور پر مطلع ہونا نفس شرکت یا وہان کے فرائض کے ارتکاب کا کہان تک مصداق ہوسکتا ہے۔ ثانیاً اس سے قطع نظر کہ بغرض تحقیق نہین ۔ بلکہ شرکت ہی کی بنا پر شاہ افغانستان نے فریمیسن لاج میں تعلق فرمایا تو اسپر مذہبی اعتراض یا عقائد کا نقص کیونکر عاید ہوسکتا ہے ۔ خصوصاً ایسی حالت میں کہ امیر صاحب کا بالتحقیق اسلامی و مذہبی جوش۔ فرائض کی پابندی کلیات دینیہ سے لیکر معمولی فروعاات تک کی نگہداشت اس امر کا کسی روشن خیال صاحب عقل کو کب موقع دے سکتی ہے کہ اُن کی شرکت کو عقائد کے ضعف یا کسی خلاف اسلام پہلو پر حمل کیا جاوے۔ بلکہ افسوس اس بات کا ہوسکتا ہے کہ صدہا غیر معمولی خوبیوں کے مقابلے میں ایک ادنےٰ اور سطحی فعل کے وجود پر نکتہ چینی کی زبان کھلے اور وہ بہی ایسے موہومی خیال پر جس کو ہر نا واقف شخص نے بجاے خود نہین معلوم کیا کیا تصور کر رکہا ہے۔ امیر صاحب کا ورود ہندوستان و زمانہ قیام واضح طور پر خود گواہ حال ہے کہ اُنکی نقل و حرکت۔ استفسار و گفتگو۔ ہر نئی ونادر چیز کی حقیقت حال معلوم کرنے سے ملونی کارخانوں میں جانا۔ مشینون کو دیکہنا۔ اصول تجارت دریافت فرمانا وغیرہ وغیرہ اگر محققانه تلاش نہ تھی تو کیا تہا؟ ممکن ہے کہ اسی شوق واقفیت نے اُن کو فریمیشین لاج میں تکلیف فرمانے کی

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Ḥabīb, page 166. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0234/166 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0234/166
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record