Machine transcription
۱۵۸
تحریک کی ہو۔ ہمارا حسن خیال ۔ ظن المومنین خیراً کے اعتبار سے ہم کو کسی بدگمانی و
موشگافی کا موقع نہیں دیتا ۔
ہمارے لیے ایک محل شکایت وافسوس تھا اگر اس موقع پر شان شاہانہ کا لحاظ
فرو گذاشت ہوتا مگر نہیں ۔ میزبانان وسیع الخیال نے اس موقع پر بھی شان امیر کا پاس کیا
جو درجات اس انجمن میں عام طور پر ممبران کو بتدریج سالہا سال میں ملتے ہیں وہ ہز مجسٹی
کے روبرو آن واحد میں پیش کیے گئے ۔ تاکہ ان کے مرتبہ کا امتیاز یہاں ہی قائم رہے
اب ہم خفی انجمنوں کا حال ۔ فریمیسن کی تاریخ اُسکا وجود اور نشو و نما و ضرورت ۔ ترقی وتنزل
کسی قدر صراحت سے لکھتے ہیں تاکہ عام غلط فہمیوں پر اس کا عمدہ اثر پڑے اور معلوم
ہو جائے کہ ذرا بھی اسلام کی منافی یہ انجمن نہیں ہے ۔
خفیہ انجمنونکی حقیقت و نوعیت کسی زمانہ میں خفیہ انجمنیں اسی قدر ضروری تھیں جس قدر کہ علانیہ ۔
قدرت کی سلطنت اسوقت کے مفروضہ بتوں باطل عقائد کے فرضی و جسمانی معبودوں کیخلاف
ہر زمانہ میں کہیں نہ کہیں موجود رہی ہوگی ۔ جہان بتوں کی پرستش یکجائی ہوگی جہان
جسمانی معبودوں کو حقیر و بے محل جانا جاتا ہوگا ۔ ایسے مقامات فیلسوف وحکماء کے
حجرے ۔ عابدوں کی عبادت گاہیں ۔ تارک الدنیا لوگوں کے زمین دوز غار تھے ۔
خفیہ انجمنوں کی تقسیم خفیہ انجمنوں کی تقسیم کی ہمیشہ ٹھیک ٹھیک حد مقرر نہیں کی جاسکتی
بعض نے جن کے مقاصد سائینس کے متعلق تھے اُسکے ساتھ تصوف کے مسائل
بھی شامل کردیے ہیں ۔ ملکی انجمنوں کا اثر مذہب زندگی پر بھی ضرور ہوتا ہے ۔ لہٰذا خفیہ انجمنوں
کو دو مجمل اقسام مذہبی وملکی میں زیادہ سہولت سے تقسیم کیا جاسکتا ہے ۔
(مذہبی) مذہب کی خفیہ انجمنیں بہت قدیم زمانہ سے ہیں ۔ ان کا وجود اس زمانہ سے ہے جب
سے سچے مذہب علم دنیا کے بنانے کی تدبیر میں موجود تھا ۔ وہ لازوال قوت جس سے یہ پیدا
Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.
