BrowseḤabīb → page 163

Page 163

Ḥabīb · pages 1–293


Page image — the source of record

Scanned page 163 of Ḥabīb

Machine transcription

۱۵۴ من دياركم ان تبروهم وتقسطوا اليهم ان الله يحب المقسطين نہیں منع کرتا ہے اللہ تم کو ان لوگوں سے کہ نہ قتال کیا اونہوں نے تم سے دین مین اور نہیں نکالا تم کو تمہارے وطن سے یہ کہ احسان کرو اور انصاف کرو تم ان کے ساتھ بیشک اللہ دوست رکھتا ہے انصاف کرنے والوں کو۔ آیت پنجم مین حکم ہے کہ جب مشرکین اپنی مجلسون مین دین کے ساتھ استہزار کرین۔ یا رسول اللہ صلعم پر طعن تو ان مین شریک ہونے سے حذر واجب ہے۔ اگر ان کی مجالس اس سے پاک ہون تو کچھ مضایقہ نہیں ہے۔ امام فخر الدین رازی نے تفسیر کبیر مین اس آیت کے معنی مین شرط مذکور بیان کی ہے کہ ایسی مجلسون مین بیٹھنے سے ضرور احتراز چاہئیے جہان دین پر استہزاء اور رسول خدا پر طعن ہون۔ آیت ششم۔ یہی حاطب صحابی جو بدر مین حاضر تھے اونہیں کے معاملہ سے ہے جنکا ذکر اوپر آچکا ہے۔ اس آیت مین خدا نے باپ۔ بیٹے، بھائی اور کنبہ کے تو ود سے منع فرمایا ہے۔ اور دیگر آیات قرآنی مین صلہ رحم ہمپر واجب ہے۔ اور مان، باپ کی تعظیم۔ ان کے ساتھ محبت۔ ان کی خدمت اگرچہ وہ کافر ہی ہون ہمپر واجب کی گئی ہے اس سے ثابت ہے کہ جس تولا کی ممانعت آیت ششم مین فرمائی ہے وہ وہی ہے جو من حیث الدین ہو۔ واللہ تعالیٰ اعلم۔ امیر کا ذی علم ہونا مسلم۔ احادیث و تفسیر سے باخبر ہونا پایۂ ثبوت کو پہنچ چکا ہے ان کی بصیرت کا اقتضاء۔ ان کی دانشمندی کا تقاضا یہی تھا کہ وہ تمام قومون کے ساتھ فیاضانہ اخلاق کام مین لائین اور یورپین فرقہ کو جو ان کا حقیقی میزبان تھا سب پر ترجیح دین۔ گو طعام اہل کتاب ہر طرح سے مسلمانون کو شرعاً مباح ہے۔ تاہم میزبانون

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Ḥabīb, page 163. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0234/163 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0234/163
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record