Machine transcription
۱۵۳
مددگاری - پشت پناہی - یاری کے یا بسبب قرابت یا بوجہ محبت مع اعتقاد اس کے
کہ ان کا دین باطل ہے یہ موجب کفر نہیں۔ مگر بیشک منع ہے۔ کیونکہ یہ دوستی
ان کے طریقہ دین کے پسندیدگی اور خوشنودی کیطرف منجر ہے اور یہ امر اسلام کے منافی
ہے پس اللہ تعالیٰ نے دھمکایا اور فرمایا کہ جوکوئی یہ کام کرے گا وہ خدا سے الگ ہو۔
چوتھی آیت۔ حاطب ابن ابی بلتعہ کے معاملہ میں وارد ہوئی۔ یہ بڑے صحابی
ہیں اور جنگ بدر میں بھی موجود تھے۔ اعرابی ہیں- ایام جاہلیت میں قریش کے
دینی بھائی تھے۔ انہوں نے اہل مکہ کو کچھ حال آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا لکھ بھیجا
تھا۔ ان کا مال و اسباب و بال بچے سب مکہ میں تھے۔ وہ خط پکڑا گیا- ان سے
حضرت نے پوچھا تو انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ مجھ پر نہ جلدی کیجیئے۔ میں ایک
مرد خوش باش قریش میں تھا۔ ان کی قوم میں سے نہ تھا۔ جتنے لوگ آپ کیساتھ
مہاجر ہیں۔ ان سب کی قرابت ان سے ہے اسلیے اہل مکہ ان کے اہل و مال
کی حمایت کرتے ہیں اور جب میرا ان سے کوئی خاندانی رشتہ و سلسلہ نسب
نہیں ہے تو میں نے چاہا کہ میں ان کے ساتھ احسان کروں تاکہ میرے کنبہ
کی حمایت کریں۔ میں نے یہ فعل دین سے مرتد ہونے اور خوشی کفر کے لئے
نہیں کیا- رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یہ راست بیان ہو اور انپرمعاف فرمایا
اسپر یہ آیت نازل ہوئی۔ مسلمانون تم میرے اور اپنے دشمن کو دوست نہ بناؤ
اس بیان کا زیادہ ثبوت اسکے بعد کی آیت سے ہوتا ہے۔ تفسیر نیشا پوری میں لکھا ہو
جب یہ آیت مذکورہ حق میں حضرت حاطب ابن ابی بلتعہ کے نازل ہوے۔ اسوقت
مسلمانوں نے اپنے رشتہ داروں اور کنبے کی عداوت میں سختی کی- تب یہ
آیت نازل ہوئی-
لا ینھکم اللہ عن الذین لم یقاتلوکم فی الدین ولم یخرجوکم
۲۰
Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.
