Machine transcription
۱۵۵
و مہمانوں نے ضرورت سے زیادہ احتیاط فرمائی۔
افسران گورنمنٹ نے بخیال دور اندیشی انتظام مہمانداری قبل از ورود ایک کمیٹی اسلامی
کے سپرد کیا جس کے نگران خود سفیر کابل بنائے گئے۔
باورچی- خدمتگار- چوبدار- خانسامان سب مسلمان مقرر ہوئے۔
مطبخ شاہی کے متعلق اور بھی زیادہ احتیاط تھی۔ ذات خاص کے لئے پورے
آشپز خانہ کا اسٹاف کابل سے ہمراہ آیا۔ اس میں باورچی اس قدر کثیر تھے کہ جو قیامگاہ
پر ہمراہ ہی رہتے تھے اور آگے منزل پر بھی بھیج دیے جاتے تھے۔ یورپین پارٹی میں
جہاں جہاں دعوت ہوتی تھی وہاں قبل سے وہی باورچی بلا لیے جاتے تھے جو
تمام سامان طبخ اپنے ہمراہ لے جاتے تھے۔
امیر صاحب دائماً اپنے ہی کابلی باورچیوں کے ہاتھ کا کھانا تناول فرماتے تھے
ظروف طعام خاص طور پر اعلیٰ قسم کے جداگانہ خریدے گئے تھے جو ہر جگہ پر
ملازمان خاص کے سپرد کر دیے جاتے تھے۔
کھانے کی میز کا سجانا مسلمان کمیٹی کے متعلق تھا۔ طعام سے زیادہ احتیاط ظروف
طعام میں مدنظر تھی۔ ذبیحہ و نیز خدام و باورچیوں کے باب میں اوسیقدر لحاظ رکھا
گیا جتنا کہ کسی صاحب تقویٰ مسلمان کی خاطر لازم ہے۔
انگلش پارٹی میں سے وہی برٹش افسر انتظام مہمانداری و ہمراہی کے لئے
انتخاب ہوئے تھے جو مذاق مذہبی و معاشرت اسلامی سے آشنا تھے۔ اور
جسکو سفر کابل یا سرحدی پولیٹیکل افسر ہونے کی حیثیت سے مراسم اہل افغانستان کا کافی
تجربہ تھا پس ناممکن تھا کہ کوئی ایسا عمل جائز رکھا جاتا۔ جس سے مزاج مهمان
مکدر ہو۔ اسلام پر ہنسے۔ بزرگان دین پر طعن کرنے کسی ناجائز شے کا روبرو لانے کا
تو ذکر کیا۔ بیان ہر جلسے و ہر موقعے پر ایک سولجر سے لیکر کمانڈر انچیف اور ایک
Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.
