Machine transcription
۱۴۲
مائل اور حسین عورتوں سے نکاح پر آمادہ ہین مگر اسوقت تک وہ باز رکھے گئے ہین
جب یہ خط حضرت عمرؓ کو ملا تو آپ پہلے کسقدر ملول ہوئے۔ لیکن جواب مین فوراً لکہا۔
کہ فوج پر جبر نہ کیجئے اُن کو آسایش کرنے دیجئے۔ عرب سے سادہ سپاہیانہ مزاج
کہری طبیعت کے لوگ جب حُسن سے متاثر ہوے اظہار کیے بغیر نہ رہ سکے اور حضرت
عمرؓ سے دانشمند خلیفہ نے اُس فطرتی اثر کو روکنا نہ چاہا۔ تو جس انسان کو مشاغل دلکش
میسر آئین اور کوئی سد درمیانی بہی حائل نہ ہو۔ وہ دلچسپ شغلون اور نفسانی خواہشوں
پر اپنا قابو رکہے اُس کی دلیری مین شبہ اور ستودہ خصائل ہونے مین کوئی شک باقی
نہیں رہتا۔ امیر کی دیگر صفاتِ حسنہ پر عموماً اور اس صفت خاص پر خصوصاً تمام دنیا کے
مسلمانون کو مہذب قوموں کے مقابلے مین بے انتہا فخر و مباہات کا موقع حاصل ہے۔
بحث طعام اہلِ کتاب طعام اہلِ کتاب بشرطیکہ ممنوعات شرعی مین سے کوئی چیز
اُس مین نہو مسلمانوں کے لئے حلال ہے۔ اُسکا کھانا جائز۔
قال الله تعالى اليَوم احُلّ لكُم الطيّبات وطعام الذين اوتواالكتاب
حل لكم وطعامكم حل لهـم
فرمایا اللہ تعالےٰ نے آج حلال کی گئین سب پاکیزہ چیزین اور کھانا اُن لوگون کا جنکو
کتاب دی گئی ہے۔ حلال ہے۔ تمہارے لیے اور کھانا تمہارا حلال ہو اُنکو لئے یعنی اہلِ کتاب کیلیے
وفى الترمذى سئلت النبى صلّى الله عليه وسلّم عن طعام
النصارى۔ فقال لا يتخلجن فى صدرك طعام ضارعت النصرانيه
الى اخرالحديث وقال الترمذى والعمل على هذا عند اهل العلم
من الرّخصته فى طعام اهل الكتاب
اور ترمذی مین ہلب سے روایت ہے کہ پوچھا میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے حکم
طعام نصارٰی کا تو فرمایا کہ نہ خلجان ڈالے تیرے سینہ مین (یعنی دل مین) کوئی کھانا۔ کیا مشابہ
مأخوذ از رسالہ طعام
اہل کتاب مصنفہ نواب
سید ابو احمد خان مرحوم
پارہ ۶۔ سورۃ
المائدۃ
Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.
