BrowseḤabīb → page 133

Page 133

Ḥabīb · pages 1–293


Page image — the source of record

Scanned page 133 of Ḥabīb

Machine transcription

۱۲۴ تمام احکام شریعت کے تفحص سے معلوم ہوتا ہے کہ غیر محرم مرد اور عورت کو معاشرت مین ایک خاص حد محدود سے گذرنا عام طور پر نامناسب اشاطیر قدرت ہے ۔ مگر اسی کیساتھ شریعت میں جو مراعات حقوق سلوک نسوان مین ہو اس کی وسعت کی کسی قانون دنیا مین مثال نہین ہم یہان پر اپنے قلم کو اس انتظار مین ٹھہراتے ہیں کہ کوئی محقق مذاہب ہمارے اس دعوی کے بطلان کی کوشش فرمای۔ اسکے بعد یہ دریافت کرنا چاہتے ہیں کہ آیا شریعت مین کوئی ممانعت ایسی ہو کہ باوقار معزز عورتون سے اجتناب کلی کیا جاوے یا کوئی دیوار خیالی درمیان مین حائل سمجھی جاوے۔ ان عورات کو جو پابند شریعت ہین بیشک حکم ہے کہ نامحرم مردون سے آزاد طور پر مراسلت نہ رکھین ۔ یہی مضمون احتیاط کو خداوند عالم اپنے کلام پاک میں اس آیت سے بتلاتا ہے ۔ قُلْ لِّلْمُؤْمِنِیْنَ یَغُضُّوْا مِنْ أَبْصَارِهِمْ وَيَحْفَظُوْا فُرُوْجَهُمْ ذَلِكَ أَزْكَى لَهُمْ إِنَّ اللَّهَ خَبِيْرٌ بِمَا يَصْنَعُوْنَ ه وَقُلْ لِّلْمُؤْمِنٰتِ يَغْضُضْنَ مِنْ أَبْصَارِهِنَّ وَيَحْفَظْنَ فُرُوْجَهُنَّ وَلَا يُبْدِيْنَ زِيْنَتَهُنَّ إِلَّا مَا ظَهَرَ مِنْهَا الخ اس مین مومنین و مومنات دونون کے لیے ارشاد ہے کہ وہ اپنی نگاہون اور شرمگاہون کی حفاظت کرین ۔ اسی کیساتھ کلام ربانی مین صاف ارشاد ہے ۔ لا يكلف الله نفساً إلا وسعها ” ورنہ تمام دنیا مین چاہئے تھا کہ حرام ہو جاتا عورتون کا یا عورتون سے مردون کا بیع و شری۔ اور دنیا کے آدہے کام تقریباً مسدود ہو جاتے۔ اسیطرح غلامون کی بیع و شری ہو۔ اس سے صاف ظاہر ہے کہ امتناع یا نہی صرف بغرض انسداد فتنہ و خرابی ہے۔ مثلاً شریعت کہین ممانعت نہین کرتی کہ جس عورت سے خطاب نکاح ہو اُسکو مرد نہ دیکھ لے یا مرد کو عورت نہ دیکھ سکے بسیطرح طبیب مریض یا شہادت و حکومت کے معاملات ہین وہ حکم کلی امتناعی بے مستثنے کیئے پڑہا نہین جاسکتا ۔ بلاد اسلام مکہ مکرمہ مدینہ طیبہ استنبول ۔ دمشق ۔ بیت المقدس ۔ بیروت وغیرہ مین تمام معزز خواتین اسلام حاشیہ ۱: قانون حاشیہ ۲: پارہ ۱۸ سورہ نور

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Ḥabīb, page 133. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0234/133 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0234/133
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record