Machine transcription
۱۰۱
کونیکنام بنائے کی تدبیر بتائے اور خود غرضی شامل نہو وہ خیرخواہ ہے اُس کی صلاح منظور
کرنا دانشمندی ہے۔
بیگم صاحبہ کے ملکی انتظامات بہت سی دیسی ریاستون سے بہتر ہین وہ جو کچھ اپنے
ملک کے لیے تکلیف گوارا فرماتی ہین وہ قابل تعریف ہے لیکن تنہا والی ملک کا قابل
ہونا اور تکلیف اُٹھانا بہبودی ملک کے لئے اُسوقت تک کارآمد نہین ثابت ہو سکتا جبتک
ارکان ریاست دلسوز-خیر خواہ اور اپنے کار منصبی کے اہل نہون اور اُن سے بھی ویسی
محنت نہ لی جائے جیسی کہ خود فرماتی ہین۔
اکبر اعظم۔ ہارون الرشید کو جس نے نامور بنایا۔ وہ ارکان سلطنت کی قابلیت
اور اُن نامورون کی قدر افزائی تھی۔ اس اصول کو مدنظر رکھین اور اپنی ریاست مین مناسب
مقامون پر ضروری کارخانہ کھلوا ئین جس سے رعایا کی مفلسی دور ہو۔ بے شغل عرعیت
کار و بار مین مصروف ہو جائے تعلیمی حالت پر بہت توجہ درکار ہے۔ صنعتی بحرفتی
مدارس کی بنیادین ڈالنا خوشحالی ملک کے لیے ایک مہتم بالشان مسئلہ ہے۔ تاکہ ریاست
کی ضرورتین ملکی صنعتون سے پوری ہون۔ ہمسایہ ریاستون سے دولت کھنچکر آئے۔
معدنیات کی تلاش مین مقامی افسر مصروف رہین وغیرہ وغیرہ
یہان پر اس بارہ مین بحث کو طول دینا بے محل ہے زمانہ نے اجازت دی تو کسی
دوسرے وقت اِسکے لیے محنت کی جاویگی۔
یہان ہم ہز مجسٹی شاہ افغانستان دام ملکہ وحشمتہ کے حضور مین بھی ایک التماس
رکھتے ہین ۔ اعلحضرت نے جہان سفر مند فرمایا برٹش گورنمنٹ کی مہمانداری کے لطف
اُٹھائے وہان لٹیک کہتے ہوے خدا کی مہمانی کا شرف حاصل کرین ۔ یہان شاداب ملک دیکھا
وہان خشک و دھوپ سے جلے ہوئے صحرائے ملک کو معائنہ کرین. کلکتہ و بمبئی
کی نمائش وسیر گاہین ملاحظہ کین حجاز جا کر- اسلامی کانفرنس ۔ مذہبی ایگزبیشن
Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.
