BrowseḤabīb → page 109

Page 109

Ḥabīb · pages 1–293


Page image — the source of record

Scanned page 109 of Ḥabīb

Machine transcription

۱۰۰ اب حضور بیگم صاحبہ بھوپال کے حالات پر ایک سرسری نظر ڈالئے اُن کی قومی و ملکی احسانات سے قطع نظر صرف اُن کا سفر حجاز ہی اس مسئلہ کو صاف کر دیگا۔ اس موقع مبارک پر کیا باعتبار احترام و عزت اور کیا بلحاظ مدارات و احسانات و کیا بنظر تحایف و ہدایہ شرفای عرب و ترک و اہل حجاز نے اُن کے ساتھ جو رعایتین ملحوظ رکھین وہ بات والیان ملک مین سے جو ہندوستان سے اب تک حجاز گئے جنمین اُن کی جدۂ مرحومہ بھی شامل ہین کسی کو نصیب نہین ہوئی۔ اس کے عیوض جو کچھ جناب بیگم صاحبہ ممدوحہ نے کیا۔ اُس سے انگریزی و تُرکی دونون گورنمنٹین۔ برٹش سفارت استنبول۔ کونسلیٹ برطانیہ جدہ۔ تمام اہل حجاز بعض بعض اہل مصر و ترک۔ خدیو۔ جناب ممدوحہ کے ہمراہی اور خود اُن کی ذات عالی زیادہ واقف ہے۔ ہم صراحت سے بہتر اسی اجمال کو خیال کرتے ہین۔ ہمکو بیگم صاحبہ کی قابلیت و خوبیون کے اعتراف مین تامل نہین وہ اپنی رعایا کے ماسبق فرمان روایون مین سے کسی بات مین کسی سے کم نہین ہین۔ اب امیر نے اُن کو حضرت زبیدہ خاتون سے تشبیہ دی ہے تو اُن کو زیبا ہے کہ وہ ملکی و قومی کوئی ایسی خدمت فرمائین جو پبلک اُن کو زبیدہ ہند کہنے پر مجبور ہو جائے ہم اُنکے حضور مین دو صلا حین پیش کرتے ہین ایک حجاز ریلوے مین معقول چندہ عطا فرمانا جس سے اسلام و اسلامیان تا قیام قیامت مرہون منت رہینگے۔ جو بات نہر زبیدہ نے حضرت زبیدہ کے حق مین پیدا کی وہ اس چندہ سے بیگم صاحبہ کے لئے قایم ہو گی دوسری۔ پھر تکلیف سفر حجاز گوارا فرما کر شرف حج دوبارہ حاصل کرین اور ایک بار اپنی جدۂ مرحومہ کی سخاوت کو یاد دلادین۔ دنیا مزرعہ آخرت گذشتنی و گذاشتنی ہی سب بر سر راہ سفر ہین جس سے جو کچھ ہو اور جسقدر جلد بن پڑے کر لے۔ مذہبی اصول پر نیک صلاح دینا کسی غلطی کی تلافی پر اصرار کرنا داخل سخاوت ہے۔ جو شخص دوسرے

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Ḥabīb, page 109. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0234/109 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0234/109
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record