Machine transcription
۱۰۲
(حج بیت الله و زیارت مدینه طیبه) کی شرکت سے جھولیاں بھر بھر ثواب لائیں۔ یہاں
ہر فرقہ کو اپنی دانشمندانه تہذیب و حکیمانہ ترکیب کا مداح بنایا۔ وہاں بھی اپنے قابلانہ
خیالات کا اثر ڈالیں جس سے روئے زمین کے مسلمان مستفیض ہوں۔
اپنی اُلوالعزمی اور استقلال کا ثبوت دیں۔ مصائب سفر جو بلحاظ حالات ملک پیش آئے
ہیں برداشت فرمائیں۔ وہاں کی اصلاحیں سوچیں۔ حضور شریف مکہ و دیگر شرفائے
عرب کو تعلیم وصنعت و حرفت کی رغبت دلائیں۔ اگر ہماری یہ عرض درجہ قبولیت کو
پہونچی تو روئے زمین کے مسلمان مرہون احسان ہونگے۔ اور جواجر مذہبی طور پر ملیگا
اسکا تو حساب ہی نہیں۔ یہ بار حکومت انعام الٰہی ہے اس عطیہ بزرگ کا شکریہ بندگان
خدا کے ساتھ احسان اور خصوصاً اپنی قوم کیساتھ جو دنیا کی تمام قوموں میں سب سے زیادہ
حاجتمند ہے سلوک کرنا ہے۔
Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.
