BrowseḤabīb → page 103

Page 103

Ḥabīb · pages 1–293


Page image — the source of record

Scanned page 103 of Ḥabīb

Machine transcription

۹۴ نواسی کو دیکھکر شفقت فرمائی اور ایک اشرفی عنایت کی ۔ کلکتہ میں فوجی و بحری کارخانہ میں ایک یورپین بچہ کو اٹھا لیا ۔ انگریزی میں باتین کین پانچ اشرفی کھلونے خریدنے کے لیے عطا کین۔ گھوڑ دوڑ بمبئی میں ایک لڑکے اور ایک لڑکی کو لیڈی جنکنن امیر کے حضور میں لائین آپ نے ایک اشرفی لڑکے کو اور دو اشرفیان لڑکی کو عنایت کین سٹیشن بکسر پر تماشائیوں میں ایک چھوٹی سی لڑکی کو نوکر لیے ہوئے تھا۔ امیر لڑکی کو دیکھکر اس کے قریب گئے اور مسکرا کر اسے ایک اشرفی عنایت کی اور فرمایا کہ جو شفقت میں اپنے ملک میں بچوں پر ظاہر کرتا ہوں وہ یہان کیون نہ ظاہر کرون۔ بچے حقیقت میں دل کی برابر عزیز ہوتے ہیں ۔ عزیز کیون نہ ہون ۔ ان کے ننھے سے قد اصل میں دل کی برابر ہیں جب سامنے آجاتے ہیں تو گود میں اٹھائے اور پیار کیے بغیر نہیں رہا جاتا ۔ روساء ہند اور والیان ملک ۔ شاہ افغانستان کی دانشمندانہ فیاضی سے عمدہ سبق حاصل کر سکتے ہیں۔ ہمارے ملک کے روساء و امرا بخیل نہیں ۔ وہ بہت کچھ صرف فرماتے ہیں لیکن موقع خیر و محل نیک کا لحاظ نہیں رکھتے ۔ ان کے صرف کا زیادہ حصہ بے ضرورت بیو قع ہوا کرتا ہے یہی وجہ ہے کہ ان کی فیاضی کے کارناموں پر حجاب پڑے ہوئے ہیں ۔ سیاست امیر مرحوم اکثر بہ جوابان امن و مخالفان سلطنت کو آہنی پنجروں میں بند کروا کے درختون مین لٹکوا دیتے تھے ۔ آپ نے بھی باوجود صفات حلم و ترحم و عفو کہ چند راہزنوں کے حق میں جو راستوں کے لیے خوفناک ہورہے تھے یہ راز ظریقہ کا عمل جائز رکھا مجرمون کو آہنی پنجروں میں بند کرا کے جن راستوں کو لوٹا کرتے تھے انہین راستون پر عبرتآ درختون مین لٹکوا دیا۔ مشرقی ممالک میں عبرتآ جو سزا تجویز ہوتی ہے وہ مؤثر ہوتی ہے بعض اس قسم کی سزائیں عمل میں آتی ہیں جنکا تذکرہ مہذب ملکون کے قانون میں صاف طور پر نہیں پایا

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Ḥabīb, page 103. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0234/103 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0234/103
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record