BrowseḤabīb → page 102

Page 102

Ḥabīb · pages 1–293


Page image — the source of record

Scanned page 102 of Ḥabīb

Machine transcription

۹۳ تھے بڑے درجہ کے لوگ عیش پرست و بدر اہ تھے۔ متوسط الحال محصولون کے بارمین دبا تھے۔ غلام ایسے تھے جنکو حال و استقبال دونون سے مایوسی تھی۔ خدا کی جھاڑو جو اسلام نے ان مزخرفات و اوہام کے کوڑے کو جھاڑ دیا۔ اسلام ان خالی خولی مناظروں کے خلاف ایک ہنگامہ تھا۔ اسلام۔ تجرد کے پر زور دعوے کے مقابلہ میں کہ وہ تقدس کا تاج ہے ایک مردانہ اعتراض تھا۔ اسلام نے دین کی لازمی اصولون کو یعنی توحید و خدا کی بزرگی اُس کے رحم و انصاف کہ اس بات کو کہ وہ اپنی مرضی پر سب کی اطاعت یعنی توکل و ایمان چاہتا ہے سب کے سامنے پیش کیا۔ اسلام نے انسان کی ذمہ داری کا اعلان کیا۔ آئنیوالی زندگی انصاف کے دن اور سخت عذاب کو جو گنہگاروں پر ہوگا پکار کر بتا دیا۔ نماز۔ روزے۔ زکاة و سخاوت کے فرائض کا فرمان جاری کیا۔ بناوٹ کی نیکیون۔ دینی فریبون منقلب اخلاقی خیالات اور کٹھ حجتیون کی باریک لفظی حجتوں کو اسلام نے دھکے دیگر نکال دیا۔ رہبانیت کی جگہ مردانہ روش پیدا کی۔ غلام کو امید بخشی۔ بنی نوع انسان کو اخوت دی اور انسانی فطرت کے اصلی شرائط کو پہچانا ۔ اسلام محکمه مسیحی عالموں اور ملاؤں وغیرہ کا روکر نیوالا تھا۔ یہ محکمہ قیصر کے دربار کو خدا کی آسمانی در بار کی نقل سمجھتا تھا۔ امید ہے کہ زمانہ شناس مسلمان قوم ان باتوں پر غور فرمائینگے که موجوده اسلام اور خصوصاً رنگ مزارات کن اصلاحون کا محتاج ہے، اور اصلاحون کے بعد کیا کیا فوائد دینی و دنیوی مسلمانوں کو پہونچ سکتے ہیں۔ بچون پر شفقت ہز مجسٹی امیر کو بچون کے ساتھ غیر معمولی الفت ہے۔ زمانہ قیام آگرہ میں تاجگنج کی سیر فرماتے ہوے ایک انگریزی رحمنٹ کے اسکول ماسٹر کی چار پانچ سالہ لڑکی کو گود میں اُٹھا لیا دیر تک پیار اور پیار کی باتین اُس سے کرتے رہے ایک قیمتی ہار اُسے منگوا کر دیا علی گڑھ مین کالج کا گشت کرتے ہوئے خان بہادر مولوی سید زین العابدین سب جج مرحوم

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Ḥabīb, page 102. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0234/102 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0234/102
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record