BrowseḤabīb → page 99

Page 99

Ḥabīb · pages 1–293


Page image — the source of record

Scanned page 99 of Ḥabīb

Machine transcription

۹۰ صاحب مقدرت لوگ شریک ہوتے ہیں ۔ اس ذریعہ سے جو منافع ہوتا ہے وہ سب غربا و حاجتمندوں کے مصرف خیر میں صرف کیا جاتا ہے ۔ اقبالمن قوم کی ہر اد ادلفریب اور ہر کام دانشمندانہ ہے۔ کس خوبصورتی و آسانی سے نیک کام انجام دیے جاتے ہیں اسی طرح سرہند کا گورودوارہ ۔ امرت سر کا دربار ۔ قطب مینار کے قریب مندر جوگ بابا جی وغیرہ ۔ خدام مزارات مجدد الف ثانی ۔ حضرت سلطان الاولیا ۔ حضرت خواجہ بختیار کاکی۔ حضرت خواجہ الہند اجمیری وغیرہ وخادمان و امام جامع مسجد دہلی۔ پرانے قلعہ کی مسجد میں کنوئیں کی مرمت ۔ مسجد مہابت خان پشاور وغیرہ وغیرہ میں عطیات ۔ ہندو ومسلمانوں کے لئے روشن فیاضیاں ہیں ۔ ہندو و عیسائیوں نے اس عطیہ کو نگاہ قدر سے دیکھا ۔ لیکن مجاوران مزارات چندان خوش نہ پائینگے ۔ اسکا سبب یہ دریافت ہوا کہ امیر صاحب کی تشریف آوری پر جہان مختلف خیالات پھیلے ہوے تھے وہاں شعراء و مجاوران مزار میں بڑی شد ومد سے چرچے تھے کہ جہان امیر کا گذر ہو جائیگا اور جسکو شرف حضوری ملیگا وہ پشتون تک ۔ ورنہ کم از کم اپنی زندگی کے لیے تو ضرور معاش سے بے نیاز ہو جائیگا ۔ مگر امیر جھوٹی تعریف کے مخالف اور شاعری کو مد فضول خیال فرماتے ہیں ۔ علمائے یونان نے بھی اپنی جمہوری انتظام میں شاعروں کے گروہ کو بیکار محض سمجھکر آبادی سے خارج رکھا تھا۔ اور دلیل یہ کہ ان سے کوئی غرض وابستہ نہیں ۔ حالانکہ ہر ادنی سے ادنی اہل حرفہ کسی ضرورت کو نکالتا ہے ۔ اور شاعری بیکاری کے سوا کسی کام نہیں آتی ۔ مگر ہم کو اس سے پورا اتفاق نہیں بعض بعض موقعوں پر جو کام شعرا نے دیا ہے وہ فوجوں سے بھی نہیں بن پڑا ۔ پھر فنون لطیفہ میں شاعر کا مرتبہ سب سے اعلیٰ ہے ۔ اس لیے کہ بعض میں ظاہری خوبیاں ہیں اور بعض میں باطنی ۔ مگر شاعر میں دونوں خوبیاں بدرجہ کمال پائی جاتی ہیں ۔ ظاہری خوبی موسیقی کی اور باطنی خیال کی وسعت وجذبات کے اظہار کی لے فنون لطیفہ میں شاعری ۔ موسیقی ۔ نقاشی برصوری ہ فن آراستگی شامل ہیں موجودہ زمانہ میں رقاصی دایکٹ کرنا بھی اسمیں داخل کر لیا ہی ۔ ۱۲

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Ḥabīb, page 99. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0234/99 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0234/99
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record