{"book":"adl0234","page":99,"text":"۹۰\n\nصاحب مقدرت لوگ شریک ہوتے ہیں ۔ اس ذریعہ سے جو منافع ہوتا ہے وہ سب\nغربا و حاجتمندوں کے مصرف خیر میں صرف کیا جاتا ہے ۔ اقبالمن قوم کی ہر اد ادلفریب\nاور ہر کام دانشمندانہ ہے۔ کس خوبصورتی و آسانی سے نیک کام انجام دیے جاتے ہیں\nاسی طرح سرہند کا گورودوارہ ۔ امرت سر کا دربار ۔ قطب مینار کے قریب مندر جوگ\nبابا جی وغیرہ ۔ خدام مزارات مجدد الف ثانی ۔ حضرت سلطان الاولیا ۔ حضرت خواجہ\nبختیار کاکی۔ حضرت خواجہ الہند اجمیری وغیرہ وخادمان و امام جامع مسجد دہلی۔\nپرانے قلعہ کی مسجد میں کنوئیں کی مرمت ۔ مسجد مہابت خان پشاور وغیرہ وغیرہ میں\nعطیات ۔ ہندو ومسلمانوں کے لئے روشن فیاضیاں ہیں ۔ ہندو و عیسائیوں نے اس\nعطیہ کو نگاہ قدر سے دیکھا ۔ لیکن مجاوران مزارات چندان خوش نہ پائینگے ۔ اسکا سبب\nیہ دریافت ہوا کہ امیر صاحب کی تشریف آوری پر جہان مختلف خیالات پھیلے ہوے\nتھے وہاں شعراء و مجاوران مزار میں بڑی شد ومد سے چرچے تھے کہ جہان امیر کا گذر\nہو جائیگا اور جسکو شرف حضوری ملیگا وہ پشتون تک ۔ ورنہ کم از کم اپنی زندگی کے\nلیے تو ضرور معاش سے بے نیاز ہو جائیگا ۔\nمگر امیر جھوٹی تعریف کے مخالف اور شاعری کو مد فضول خیال فرماتے ہیں ۔ علمائے\nیونان نے بھی اپنی جمہوری انتظام میں شاعروں کے گروہ کو بیکار محض سمجھکر آبادی سے\nخارج رکھا تھا۔ اور دلیل یہ کہ ان سے کوئی غرض وابستہ نہیں ۔ حالانکہ ہر ادنی سے ادنی\nاہل حرفہ کسی ضرورت کو نکالتا ہے ۔ اور شاعری بیکاری کے سوا کسی کام نہیں آتی ۔ مگر\nہم کو اس سے پورا اتفاق نہیں بعض بعض موقعوں پر جو کام شعرا نے دیا ہے وہ فوجوں\nسے بھی نہیں بن پڑا ۔ پھر فنون لطیفہ میں شاعر کا مرتبہ سب سے اعلیٰ ہے ۔ اس لیے کہ\nبعض میں ظاہری خوبیاں ہیں اور بعض میں باطنی ۔ مگر شاعر میں دونوں خوبیاں بدرجہ کمال\nپائی جاتی ہیں ۔ ظاہری خوبی موسیقی کی اور باطنی خیال کی وسعت وجذبات کے اظہار کی\n\nلے فنون لطیفہ میں شاعری ۔ موسیقی ۔ نقاشی برصوری ہ فن آراستگی شامل ہیں موجودہ زمانہ میں رقاصی دایکٹ\nکرنا بھی اسمیں داخل کر لیا ہی ۔ ۱۲","chars":1718,"image":"https://storage.googleapis.com/adl-page-images/adl0234/00099.jpg","first_page":1,"last_page":293,"title":"Ḥabīb حبيب","permalink":"https://afghanpress.org/book/adl0234/99","canvas":"https://afghanpress.org/iiif/adl0234/canvas/99","source":"https://afghanistandl.nyu.edu/books/adl0234/","source_pdf":"https://afghanistandl.nyu.edu/pdf/adl0234_download.pdf","rights":{"image":{"statement":"Public domain. NYU states: \"All works presented on this website are, unless otherwise indicated, in the public domain. The images available on this website may be freely reproduced, distributed and transmitted by anyone for any purpose, commercial or non-commercial.\"","uri":"http://rightsstatements.org/vocab/NoC-US/1.0/","holder":"New York University Libraries","source":"https://afghanistandl.nyu.edu/about.html","delivery":"Images are served from a copy mirrored by this project, not from NYU's servers, under the reproduction terms above.","endorsement":"This is an independent project. It is not affiliated with, endorsed by, or reviewed by New York University."},"text":{"statement":"Machine-generated transcription, dedicated to the public domain under CC0 1.0. No warranty of accuracy: see the provenance block on every page.","uri":"https://creativecommons.org/publicdomain/zero/1.0/","holder":"Steps Ventures"}},"provenance":{"text_produced_by":"gemini-3.1-pro-preview","thinking_level":"low","read_completed":"2026-08-09","per_page_confidence":null,"per_page_confidence_note":"Not recorded during the corpus run. No calibrated per-page score exists, and none is estimated here.","human_reviewed":false,"accuracy_context":"Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting.","primary_source":"The page image. The text is an index into it."}}