Machine transcription
۸۶
نگرانی کے لیے مقرر کیا تها برابر شریک ہوتا رہا اور کوهستان حسارک کے قبیلون محمود کتای
عبدالرشید- جمعه خان - محمود حسین کو نہایت جسارت کے ساتھ غدر سے باز رکہا۔
جب ہز مجسٹی امیر جوان ہوے اور امیر مرحوم کے زمانہ مین بغاوتین ہوئیں یا کافرستان پر
حملہ کیا گیا اُن مین سے جس معرکہ مین ہز مجسٹی شریک ہوے نہایت شجاعت سے خود لڑے
اور فوج کو لڑایا۔ کبهی جنگ اور دشمن کی طاقت کے وسوسہ کو دلمین نہ آنے دیا۔ جلال آباد
مین بندوق پھٹ جانے سے اُنگلیون مین سخت صدمہ پہنچا عمل جراحی کے وقت ڈاکٹر
نے جب اُنگلیان قطع کین تو آپ اخبار پڑهتے رہے اور چتون پر سیل نہ آنے دیا۔ دریای
اٹک کے پل کا واقعہ سب کو معلوم ہے۔
ان واقعات سے اُن کی دلیرانہ طبیعت کا اندازہ ہوسکتا ہے۔ وہ شجاع و شجاع
دوست و دلیرانہ دلیرانہ صفت کے شیدا ہین انہین صفات نے اونہین سپاه مین
نہایت عزیز بنا رکها ہے۔
بے تعصبی جب کوئی شخص اپنے مذہب کا احتیاط و سختی سے پابند ہوتا ہے تو مخالفت کو
اُس سے ضرور ایذا پہونچتی ہے۔ اسی ایذارسانی کا نام تعصب ہے۔ پادشاہ کے حق مین یہ
تعصب خراب نتائج پیدا کرتا ہے۔ حکمران مین جو ہردلعزیزی کی صفت ہونا چاہئے اُس
کو نقصان پہونچتا ہے۔ اعلحضرت کا دامن اس عیب سے پاک ہے۔ افغانستان مین سُنی
شیعہ- ہندو- سکھہ - پارسی وغیره اپنے مراسم مذہبی کو نہایت آزادی سے بجا لاتے ہین
ان کے معاملات و متنازعات اُنہین کے مذہبی قانون کی رو سے فیصل ہوتے ہین-
عہد امیر مرحوم مین سیاسی و ملکی بناء پر قبائل ہزارہ سے جو مذہباً شیعہ ہین جنگ
ہوئی اُس لڑائی کو گومذہب سے کوئی علاقہ نہ تها تاہم شیعہ قبائل کے اکثر افراد کو یہ
شکایت رہی کہ اختلاف مذہب اس خونریزی کا باعث ہوا۔ اس لیے اُنہون نے باوجوہ
اطاعت کے اس خیال کو دل سے دور نہ کیا لیکن امیر موجودہ نے سریر آرائی سلطنت
Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.
