BrowseḤabīb → page 96

Page 96

Ḥabīb · pages 1–293


Page image — the source of record

Scanned page 96 of Ḥabīb

Machine transcription

ہوکر ان کے ساتھ وہ بے تعصبانہ حسن سلوک برتا جس سے وہ پرانا خدشہ ان کے دل سے دور ہو گیا۔ آپ صرف اپنی سلطنت ہی میں بے آزار و بے تعصب نہیں ہیں بلکہ دل آزاری و تعصب سے آپ کو طبعی نفرت ہے۔ موقع عیدالضحی پر مقام دہلی بجایے قربانی گائے کے بکرے و دنبے کی قربانی کو ترجیح دینا بے تعصبی کی کافی تائید ہی۔ اسی کا نتیجہ ہے کہ دہلی کے ہندوؤں کے دل خصوصاً اور ہندوستان کے ہندوؤں کے عموماً ایک سرے سے دوسرے سرے تک اُن کی بے تعصبی شاہانہ کے ثبوت میں گواہی دے رہے ہیں۔ اس صفت نے بنگالیوں کا بھی انہیں ممدوح بنالیا۔ اس بات کا صحیح اندازہ کہ غیر قوموں کو مذہبی آزادی۔ رسومات مذہبی ادا کرنے میں آسانی جان و مالکی حفاظت کیسی ہو وہی شخص خوب کر سکتا ہے جسکو افغانستان جانے۔ اور وہاں کی غیر قوموں کی آسائیشی زندگی دیکھنے کا موقع ملا ہو۔ تاہم واقعات سفر ہندوستان سے بھی اسکا پتہ چلتا ہے۔ وہ تسلیم یافتہ ہندو جو مسلمان بادشاہوں کی شکایتوں کے راگ گایا کرتے ہیں۔ وہ بھی تو ہز مجسٹی امیر کی تشریف آوری و بے تعصبی کا حال سنکر اپنے جوش مسرت کو نہ دبا سکے۔ خیر مقدم میں بڑی خوشی سے شریک ہوئے۔ جابجا آپ کی بے آزارانہ پالیسی پر اظہار شکرگزاری میں ریگولیشن پاس کیئے۔ تاروں کے ذریعہ سے اپنی شکرگزاری کی اطلاع دی۔ اکثر جگہہ سواری پر پھول برسائے۔ اُن کی وجہ سے مکانات کو آراستہ کیا۔ بلاتحریک غیرے روشنی کی۔ یادگاریں قائم کرنے کی تجویزین ہوئیں۔ اس سے زیادہ ہز مجسٹی کی بے تعصبی اور ہندو صاحبوں کی مسرّت کا کیا ثبوت ہو سکتا ہے۔ عفو | یہہ صفت ہز مجسٹی میں خاص پایہ کی ہے۔ اس بارہ میں وہ اپنے پدرعالیقدر کی سیاست سے جداگانہ طرز عمل رکھتے ہیں۔ خاص خوبی یہ ہے کہ جن لوگوں کے قصوروں سے درگزر فرماتے ہیں وہ اسکے مستحق بھی ہوتے ہیں۔ عفو و درگزر کے موقع کو جیسا کہ آپ سمجھتے ہیں کوئی مدبّر سے مدبّر بادشاہ سمجھے گا تو اُن سے بہتر نہ سمجھہ سکیگا۔ اُن کے

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Ḥabīb, page 96. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0234/96 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0234/96
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record