BrowseḤabīb → page 91

Page 91

Ḥabīb · pages 1–293


Page image — the source of record

Scanned page 91 of Ḥabīb

Machine transcription

۸۲ ظاہر و باطن یکسان ہے- ریا کاری جو بدترین خصائل انسانی میں سے ہے اُن میں نہیں۔ دوسرے حسد نہیں بہانہ ڈھونڈ کر کسی کو سزا نہیں دیتے بلاوجہ کسی کے خواہان زوال نہیں مسائل دینی کی بصیرت میں اُن کا مرتبہ کسی طرح ایک فقیہہ سے کم نہیں۔ طلباء علیگڈھ کالج وٹرسٹیان سے متعدد سوالات مذہبی کا دریافت کرنا ہمارے اس بیان کی قوی حجت ہی قرآن پاک سننے پر رقت طاری ہونا اور گریہ کا ضبط نہ کر سکنا نرمی دل و خوف خدا کی بین دلیل ہے- بیان میں روانی، درستی و سلاست ہے جس موقع پر جو کچھ فرمایا وہ نہایت صاف، سچا و مناسب وقت تھا۔ اون کی گفتگو میں بناوٹ کو دخل نہیں۔ اُن کا بیان راست و سنجیدہ ہوتا ہے- اوہنوں نے بعد ملاحظہ علیگڈھ کالج جو تقریر فرمائی وہ ہر طرح حیرت انگیز تھی۔ وہ ایک فقرہ اسپیچ کا فارسی میں فرماتے تھے۔ ترجمان اُس کا ترجمہ اُردو میں سُناتا تھا- اسی طرح ٹھہر ٹھہر کر اسپیچ ختم ہوئی مگر تسلسل واقعات و خوبی بیان میں فرق نہ آنے پایا یہ وہ صفت ہے جس کی تعریف مشکل سے ہو سکتی ہے۔ تعلیم و تربیت ابتدائی تعلیم آپ کی مملکت روس میں ایسی ہوئی جیسی کہ حالت و زمانہ کے اعتبار سے ہونی چاہئے جب امیر مرحوم سریر آرائے تخت کابل ہوے تو پھر باقاعدہ تعلیم مذہبی، اخلاقی، عربی و فارسی زبانوں میں شروع ہوئی اور ساتھ ہی انگریزی بھی سکھلائی گئی- تعلیم سے زیادہ آپ کی تربیت ہوئی۔ فارسی و پشتو تو آپ کی مادری و ملکی زبانین ہیں۔ عربی کے بھی ماہر ہیں۔ روسی و انگریزی زبانوں کو بقدر ضرورت جانتے ہیں- اُردو کو بخوبی سمجھہ لیتے ہیں۔ اور اسمین مطلب بھی ادا فرما لیتے ہیں۔ امور سیاست کی تربیت جس خوش نصیب شخص نے امیر عبدالرحمن خان مرحوم جیسے مدبر حکمران سے پائی ہو اُس میں کیا کمی رہ سکتی ہے جس سعی بلیغ سے مرحوم مغفور نے

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Ḥabīb, page 91. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0234/91 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0234/91
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record