Machine transcription
۸۱
دوست دولت افغانستان و دوست خود یافتم من میتوانم گفت که درین قلیل زمان گردش خود در هندوستان
انقدر دوستهای صادق برای دولت افغانستان و برای شخصی خود پیدا کردم که اگر از افغانستان در
هندوستان نمی آمدم بیست سال پیدا کرده نمی توانستم پس امر و ملت افغانستان و خود را بسیار کیا و میدهم که لک
خوب دوستها هستم. دوست من سر هنری مکمهون این مضمون نوشته برای مدیر اخبارات رنجبر
بدهند تا در اخبار خود شایع کند که تمام عالم واقف شود امضاء سراج الملة والدین
سر هنری میکمهون کی خدمات کے صلہ مین شکریہ کے ساتھہ تمغہ حرمت و خطاب سردار عطا
فرمایا۔ اور میجر برڈ و میجر بروک کو بھی تمغہ حرمت عنایت کیا۔ کیپٹن ڈمبنیہ میجر ڈیوک کیپٹن پیری
کو تمغہ عزت اور سر فیلڈ و سر داسی کو تمغہ خدمت مرحمت فرمائے۔
ٹھیسیجان کے لیئے ایک رقم بالمقطع سر هنری میکمهون کی تفویض کی کہ آپ علیٰ قدر مراتب
جسکو جس قابل سمجھین انعام کے طور پر ہدایہ بخشنین۔
بعدہ ہز مجسٹی اور اُن کے ہمراہی متعد د گاڈیون مین سوار ہوئے خیبر کے راستہ کا انتظام
کافی تھا۔ ساڑھے بارہ بجے رونق افروز لنڈی کوتل ہوے قلعہ سے سلامی سر ہوئی۔ یہان دوپہر
کا کھانا تناول فرمایا۔ بے تار کی تار برقی کا کچھہ تجربہ کیا۔ ساڑھے چار بجے ایک اسپ سرنگ پر
سوار ہو کر اور لنڈی خانہ سے انگریزی اسٹاف کو واپس کر کے مع الخیر اپنے ملک کو تشریف لیگئے
ہز مجسٹی شاہ افغانستان کے اخلاق و صفتا اعلحضرت مین جو جو قابلیتین و خوبیان پائی جاتی ہین وہ ایک الیشانی
فرمانروا کی ذات واحد مین مشکل سے جمع ہوتی ہین۔ خداوند عالم نے خوبیان و صفات عطا
فرمانے مین اُن کے ساتھہ اپنی فیاضانہ عنایت سے کام لیا ہے۔ وہ دانشمند۔ ذہین و ذکی
رحمدل۔ روشن خیال حلیم۔ خلیق مستقل مزاج متین متواضع۔ غیر متعصب۔ ظریف۔ سخی
جری۔ صاحب علم۔ خوش بیان۔ علوم و فنون کے شایق۔ اسلامی خیالات و مذہبی عقائد
کے لحاظ سے وہ ایک پاکباز اور نیک کردار مسلمان ہین۔
اون مین دو صفات اعلیٰ درجہ کی ہین۔ اوّل یہہ کہ جو بات دل مین ہے وہی زبان پر
۱۱
Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.
