Machine transcription
۸۰
۶ مارچ ۱۹۰۷ء ۔ شب کی بارش نے راستون کی حالت بدتر کر دی تھی۔ آج صبح
سے بھی ضعیف ترشح برابر ہوتا رہا تھا۔
کیچڑ پانی سے پیدل چلنے والون کی مٹی خراب تھی زبان حال ہر ایک یہ کہتی تھی
پاؤن نیچے سے پکڑتی ہے یہان کی کیچڑ
ڈبقولین اوپر سے لگاتا ہے تراٹر پانی
دوپہر کو کچھ مطلع صاف ہوا۔ اُس وقت ہز مجسٹی موٹر کار مین سوار ہوئے
(پھسلنے کی وجہ سے موٹر کار کو تیز نہین چلایا جاسکتا تھا ۔) اور آپ اُس مقام
پر پہنچے جہان کئی دن سے فوجی کھیل ہو رہے تھے ۔ ہائیلینڈر ۔ بریگیڈ
کے کرتب ملاحظہ فرمائے ۔ بالخصوص تلوارون کے ناچ سے بہت محظوظ
ہوئے ۔ شب کو سر ہیرلڈ ڈین چیف کمشنر کے مہمان ہوئے۔
۷ مارچ ۱۹۰۷ء ۔ آج زمانہ سیاحت ہند ختم ہوا۔ صبح آٹھ بجے آپ سٹیشن پیشاور پر
وارد ہوئے۔ پلیٹ فارم پر فوجی و ملکی عہدہ داران کا بہت بڑا ہجوم تھا حاضرین
مین ہر شخص سے بقدر مراتب رخصتی اخلاق فرمایا اور ٹرین مین سوار ہوئے
نو بجے سے پہلے گاڑی جمرود پہونچ گئی ۔ سرحدی توپخانہ قلعہ نے سلامی سر کی
ہز مجسٹی کے اُترنے پر مقامی افسران خیبر رائفل نے استقبال کیا خیمت
ہوتے وقت ان لفظون مین اظہار مسرت و خوشنودی فرمایا۔
جمرود در وقت مراجعت از سفر ہندوستان و داخل شدن بخاک افغانستان
از دورہ ہندوستان که در شصت و چهار روز بدوره مذکور بودم آنقدر محظوظ هستم که از حد
بیان بیرون است ۔ انچہ از گورنمنٹ انڈیا خود و جناب وایسراے صاحب و
کمانڈر انچیف صاحب وغیرہ افسران نظامی و حکام ملکی هندوستان
ملاحظہ کردم ۔ ہمہ محبت و دوستی بود ۔ و ہمہ شان را
Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.
