Machine transcription
۷۹
ٹرین سے اُتر کر ساڑھے پانچ بجے کے قریب اسٹیشن سے سیدھے
اُس موقع پر جہان اسلامیہ کالج کے بنیادمی پتھر رکھنے کا جلسہ تہا پہونچے۔
خلقت کا اژدہام خیال سے بہت زیادہ تہا۔ جلسہ کیطرف سے ایڈریس دیا گیا۔ آپنے
جواب مین جو تقریر فرمائی اُسکے لفظ لفظ سے راستبازی۔ مذہبی جوش۔ اسلامی محبت
ٹپکتی تہی یہ شعر ارشاد کیا ۔
ہمچو پر کاریم یکپا در شریعت مستقیم
پائے دیگر سیر ہفتاد و دو ملت میکنم
آپ نے روز گذشتہ کے نہ آنے کی تلافی ایسی فرمائی کہ مسلمان فرط خوشی سے
باغ باغ ہو گئے۔ جوش ارادت مین ہر متنفس کا دل آپ پر قربان ہونے کو چاہتا
تہا۔ اس کے بعد لوگون نے نظم پڑہنے کی اجازت چاہی جسپر فرمایا کہ کام
کی باتین کرنا چاہیئن۔ فوراً اُٹھکر وہان آئے جہان سنگ بنیادی نصب کرنا
تہا سنگ مرمر کے کتبہ کو اپنے ہاتہہ سے نصب فرمایا۔ اور سوار ہوکر تشریف لیگئے
۴ ۔ مارچ ۱۹۰۷ء ۔ آج شالا مار باغ تشریف لے گئے وہان بعض عمدہ درختون کے
بیج افغانستان ہمراہ لیجانے کی خواہش ظاہر کی۔
شب کو مسٹر ڈابس ڈپٹی فارن سکرٹری جو ہز مجسٹی کے ساتہہ شروع سفر سے تھے
اور جنکا رتبہ بعد سر ہنری میکموہن کے برٹش پارٹی ہمراہی مین تہا۔ اُن کی شادی
مین شریک ہوئے جو سر چارس ریواند کی بھتیجی کے ساتہہ ہوئی۔ اور آج کا قیام
اسی تقریب کی وجہ سے عام طور پر خیال کیا جاتا ہے۔ شب کو اکونٹ جنرل کے
مہمان ہوئو اور قریب ایک بجے شب کے لاہور سے روانگی ہوئی۔
۵ مارچ ۱۹۰۷ء۔ شام کے بعد ٹرین پشاور پہنچی راتکی تاریکی کیوجہ سے مراسم و تکلفات کو ہاتھہ ملحوظ نہ ہوسکا
Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.
