BrowseḤabīb → page 87

Page 87

Ḥabīb · pages 1–293


Page image — the source of record

Scanned page 87 of Ḥabīb

Machine transcription

۷۸ ۲- مارچ ۱۹۰۷ع۔ آپ کے پروگرام میں تھا کہ اعلحضرت آج دوپہر کو سنگ بنیادی اسلامیہ کالج نصب فرمائیں گے۔ جسکی وجہ سے اطراف و جوانب سے بکثرت عمائد و خواص جمع ہوے تھے۔ عین وقت پر خبر ملی کہ آپ بجائے آج کے کل شام کو پانچ بجے تشریف لائین گے۔ آج گیارہ بجے تک کیمپ سے کہیں باہر تشریف نہین لے گئے۔ بعدہ میسز رنک اینڈ کلوی جو ہری کی دوکان پر گئے وہان دس ہزار کا مال خرید فرمایا۔ جسکو ہمراہ لائے۔ سہ پہر کو لارنس حال میں ٹینس اور کرکٹ کے کھیل ملاحظہ فرمائے۔ شب کو لفٹنٹ کچنر کے مہمان ہوئے۔ ۳۔ مارچ ۱۹۰۷ع۔ آج امرت سر تشریف لے گئے۔ اسٹیشن سے اتر کر سیدھے دربار صاحب پہونچے حسب معمول عام جوتہ اُتار کر اندر گئے۔ اندر جانے سے پہلے جیب سے سگار نکال کر پھینکدیا۔ خدام دربار نے وہ چتر جو مہاراجہ رنجیت سنگہ کے سر پر لگایا جاتا تھا اور کرسی حاضر کی آپنے ان تکلفات کو منظور نہ فرمایا اور کہا کہ مین فقیر کے دربار مین آیا ہوں مجھے یہان شان و شوکت درکار نہیں۔ پھر آپ گورو صاحب کے اُس تخت تک گیے جہان آج تک کوئی سکھ بھی نہین جاسککا۔ یہہ آپ کی خصوصیت باعتبار رعایا پرور بادشاہ کے ہے۔ جس کی شان ہر مذہب و ملت کی حمایت و پرورش ہوا کرتی ہے۔ تمام اہل دربار نے بار بار دلی جوش کیساتھہ سری ست اکال بلہی مہاراج کی جے اور برہمنون نے اشیر باد اشیر باد کے دعائیہ نعرے لگائے (بلھا حبیب اللہ کا مخفف ہے) آپ نے علاوہ خدام کے دربار کے لیے بھی معتد بہ رقم عنایت فرمائی۔ یہان سے آپ خالصہ کالج تشریف لے گئے دہان بھی کچھہ عطا فرمایا۔ بعدہ والپور لامپور ہوئے

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Ḥabīb, page 87. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0234/87 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0234/87
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record