Machine transcription
۷۱
نہ فرما سکے کیو نکہ شب کو اس جگہ ٹرین پہنچی تھی ۔
۱۲۔ فروری ۱۹۰۷ ء ۔ ہنر مجسٹی کو ان کی اسپیشل ٹرین کے بمبئی پریسیڈنسی مین داخل ہونے
پر ہز اکسلنسی گورنر بمبئی کا مندرجہ ذیل تار خیر مقدم موصول ہوا ۔
مین ہز مجسٹی کو بمبئی پریسیڈنسی مین تشریف لانے پر تہ دل سے مبارکباد دیتا ہوں
اور توقع کرتا ہوں کہ بیان ہز مجسٹی کی سیاحت خوشگوار ہوگی ۔ بجواب اسکے ہز مجسٹی نے مندرجہ ذیل تار دیا
آپ کے پر محبت خیر مقدم کے جواب مین شکریہ ادا کرتا ہوں اور متوقع ہوں کہ بمبئی کا چند روزہ
قیام کو مین خوش آیند پاؤن گا ۔
ٹھیک ساڑہے تین بجے ٹرین وکٹوریہ سٹیشن پر داخل ہوئی ۔ استقبال کیلئے
ہز اکسلنسی لارڈ لیمنگٹن گورنر و دیگر جلیل القدر برٹش حکام موجود تھے ہز مجسٹی مسکراتے
ہوئے ٹرین سے اُترے اور ہز اکسلنسی کیطرف بڑھے اسکے بعد سر ہنری میکموہن کو ذریعہ سے
با قاعدہ تعارف ہوا ۔ امیر بحر۔ چیف جسٹس ممبران کونسل و لیفٹیننٹ جنرل کمانڈنگ
ویسٹرن کمانڈ یکے باد یگرے پیش کیے گئے ہز مجسٹی نے ہر ایک سے تپاک کے ساتہ ہاتهہ لایا
امیر البحر نے بحری افسرون کی ملاقات کرائی چیف جسٹس نے ججون کو پیش کیا
چیف سکرٹری گورنمنٹ نے زاید ممبران کونسل کو ہز مجسٹی سے انٹروڈیوس کرایا لفٹنٹ
جنرل کمانڈنگ نے فوجی افسران کی نسبت اس فرض کو ادا کیا ۔
بعدہ ہز مجسٹی امیر ہز اکسلنسی لارڈ لیمنگٹن و سر ہنری میکموہن ایک ساتہ قیام گاہ کو روانہ ہوے
حاضرین نے بڑے جوش سے نعرہ خوشی بلند کیے ۔ اہل بمبئی اس جلوس سے نہایت محظوظ معلوم
ہوتے تھے ہر طبقہ و ہر فرقہ کے ہزار دن آدمی خیر مقدم کیلیے رستونپر موجود تھے سلامی حصار آبادی
مین خوب زیب و زینت کیگئی تھی ۔ ہز مجسٹی سمندر دیکھتے ہوئے اپنی کوٹھی مین جو موقع و منظر کے
لحاظ سے بہت ہی دلکش جگہ واقع ہے وارد ہو ئے ۔
پانچ بجے شام کے ہز مجسٹی نے گورنمنٹ ہوس مین ہز اکسلنسی گورنر سوشاہی ملاقات فرمائی
Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.
