Machine transcription
۷۲
اپنے استقبال کے اعلیٰ انتظام پر شکریہ ادا کیا۔ اور بمبئی کے دیکھنے سے جو خوشی ہوئی
تھی اس کا تذکرہ فرمایا۔ آج مغرب کی نماز ایک چھوٹی سی مسجد مین ادا فرمائی۔
شب کو شاہی دعوت دی گئی۔ دعوت مین لارڈ لیمنگٹن نے جام صحت علحضرت
امیر کا نوش کرتے ہوئے بیان کیا۔
کہ ہم سب کے سب یورمجیسٹی کو بمبئی تشریف لانے پر خیر مقدم کہتے ہیں۔ ہمارے
پر تپاک خیر مقدم کی صرف یہی وجہ نہین ہو کہ یورمجیسٹی نہایت عالی مرتبہ مہمان ہین
بلکہ اخبارات کے ذریعہ سے ہم یورمجیسٹی کے حالات سیر و سیاحت ہند سے آگاہ ہوتے
رہے ہین۔ ہمنے آپ کی تقریرین پڑہی ہین اور آپ کی کارروائیون و طریق پر غور کیا ہو
جو ویسا ہی ہمدردانہ ہے جیسا کہ پُرزور ہے اور معلوم ہوا ہے کہ یورمجیسٹی کیسے غور و
خوض سے ہندوستان کی جدید زندگی کی تعلیمی، تجارتی، علمی ترقیون کو ملاحظہ فرماتے
ہین اور انہین خود اپنی آنکہون سے دیکھنے اور ان کے حالات کانون سے سُننے کے
مشتاق ہین۔ نیز یورمجیسٹی کی سپاہیانہ صاف دلی اور دلآویز تقریرین یہ تمام باتین
اسپر دال ہین کہ یورمجیسٹی کی رونق افروزی پر تہ دل سے اظہار مسرت کیا جاوے۔
ہمین امید ہے کہ اس شہر مین یورمجیسٹی کو بہت ہی دلچسپ باتین ملینگی۔ صرف
بندرگاہ اور سمندر جو ہمین گھیرے ہوئے ہے یہ ان کے لیے ایک نئی چیز ہوگا
ہمین امید ہے کہ ہز اکسلنسی امیر البحر بو ملک معظم ایڈورڈ ہفتم کے جنگی جہازات
کی قابلیت اور ان کی کلون وغیرہ کے کچھ نمونے آپ کو دکھانے مین کامیاب
ہونگے۔ مین امید کرتا ہوں کہ ہم لوگون مین آپ کا قیام فرحت و مسرت کا موجب ہوگا
اور ہماری تمنا ہے کہ کراچی (جو اس پریزیڈنسی کا ایک با رونق حصہ ہو) کا
سفر ہی خوشگوار ہو۔ مین آخر مین دعا کرتا ہوں کہ سفر آیندہ مین
صحت و سلامتی آپ کی رفیق ہو۔ اور یورمجیسٹی کی یہ سیاحت اس ملک
Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.
