Machine transcription
۶۹
پڑکر رات بسر کرلون گا۔ لارڈ کچنر ہی سپاہی ہین انہین بہی اسکی کچہ پروا نہوگی
البتہ سویلین حکام جو نرم و گرم بچھونون پر جلد سو جانے کے خوگر ہین اُن کو اسکا
تردد ہونا چاہیے۔ یہ سُنکر پہر روانگی مین تعجیل کی کسیکو جرأت نہ ہوئی۔ اور
یہ امر ہزمجسٹی کی مرضی پر چھوڑ دیا گیا۔
کلکتہ کے خاص واقعات | مینا بازار مین مندر و مسجد کے طرز کی برابر دوکانین دیکہکر
دلچسپ حالات | ارشاد کیا کہ کوئی مقام ایسا نہین کہ جہان ہندو و مسلمان
با تفاق نہ رہ سکتے ہوں۔
نمایشگاہ مین نذرین قبول فرمانیے انکار کر دیا۔ ان کی روانگی پر بندے ماترم
اور امیر صاحب کی جے کے نعرے بلند کیے گئے۔
فریمین لاج مین شرکت فرمائی۔ اسکے متعلق مبسوط بحث ہمنے اسی مضمون
مین جدا گانہ لکہی ہے۔ یہان صرف اسقدر لکہنا ہے کہ آپ کے فریمین لاج
مین شریک ہونیسے پہلے ڈیوک آف کناٹ جو ہند کے لاجون کے گرینڈ ماسٹر ہین
اور اُسوقت کلمبو (سیلون) مین تھے اُن سے اجازت چاہی جہنون نے اظہار
مسرت کے ساتہ بذریعہ تار اجازت اور اطلاع دی کہ ہزمجسٹی کو بہ لحاظ اُن کو مراتب
کے اعلیٰ مدارج جو عام ممبران لاج کو بتدریج مدت مدید مین دیے جاتے ہین شرکت
کے وقت ہی دیدیے جاوین۔
مینا بازار کلکتہ مین جب لیڈیز ٹو ہزمجسٹی امیر کوماتہ لیے دوکانون کی
سیر کرا رہی تہین تو پہولون کی کمیٹی کی ممبر مس کیمبل نے ہزمجسٹی کے فراک
کوٹ کے داہنی جانب ایک پہول لگا دیا۔ آپ نے ایک اشرفی انعام
دی۔ پہولون کی نمایش کے سامنے مس رم مپنی۔ دوسری ممبر نے بائین طرف
دوسرا پہول لگا دیا۔ اسے بہی ایک اشرفی دی۔ اسی دوران
Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.
