Machine transcription
۶۸
ہوڑا یارڈ کے صیغہ خشت سازی مین اینٹون کے متعلق معلومات حاصل
کرنیکی نسبت ہر مجسٹی نے بڑا اشتیاق ظاہر کیا۔ اور کابل مین خشت سازی کا کارخانہ
قائم کرنے کا ارادہ ظاہر فرمایا ۔ بعد مینا بازار تشریف لیگئے جہان موٹر کار ونکا معائنہ کیا۔
- ۷ - فروری ۶۱۹۰۷ ۔ آج بھی دوکانون کی سیر فرمائی ۔ ہز مجسٹی کی خرید کردہ اشیاء آوہ
کیمپ مین فوجی و بحری کارخانہ کی تین کشتیاں ہیں ۔ جو ہز مجسٹی نے شکار و تفریح
دریا کے لیے خرید فرمائی ہیں ۔ آج سہ پہر کو پرنسپ گھاٹ تشریف لے گئے اور
مارگویریٹہ نامی خوبصورت کشتی مین دریا عبور فرمایا کشتی کی تیز رفتاری سے
بہت مسرور ہوئے۔ ڈیوک آف مانچسٹر بہی ہمراہ تھے۔
بعدہ مینا بازار تشریف لے گئے شب کو ہز آنر لفٹنٹ گورنر بنگال کے
ساتتہ کھانا تناول فرمایا۔
- ۸ - فروری ۶۱۹۰۷۔ آج ہز مجسٹی اعلیحضرت نے ذکریا مسجد مین نماز جمعہ ادا فرما کر جمعہ گذشتہ
کی تلافی کی ! اور مسلمانون کو کمال مسرور فرمایا۔ دوسری مرتبہ نواب لفٹنٹ گورنر بنگال
کے یہان مہمان ہوئے۔ سر ہنری میکموہن۔ مسٹر ڈابس اور متعد دافغانی سردار ہمراہ ہے
کہانے کے بعد چند اشعار خوش الحانی سے آپنے پڑہے۔ حاضرین کمال محظوظ ہوئے
جب انگریزون نے اسکاچ رقص کیا تو آپ نے بہی خوش ہو کر داد دی۔
- ۹ - فروری ۶۱۹۰۷ - آج گھوڑ دوڑ دیکہی آج ہی روز روانگی تہا شب کو کمانڈر انچیف کے
یہان دعوت تہی دعوت مین دیر تک بیٹھے رنچ پر لفٹنٹ گورنر بنگال نے بیان کیا کہ شب کو
ہگلی کا پل کہول دیا جاتا ہو جسکی وجہ سے ادہر کا آدمی اسطرف اور اُدہر کا اُسطرف رہتا ہے
اسپر بجائے اسکے کہ اعلیحضرت کو کچھہ گھبراہٹ ہوتی نہایت متانت سے فرمایا
کہ کچھ مضایقہ نہین مین ایک سپاہی ہون ۔ فورٹ ولیم کے کنارے گھاس پر
Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.
