Machine transcription
دوکان کے مختلف حصوں کو دیکھا۔ پوستین ۔ بچوں کے کپڑے
ولایتی پلنگ خرید کیے ۔ ایک وقت کی نماز بھی بیان ادا فرمائی
شام کے بعد دوکان سے مراجعت فرمابوے ۔
۵ - فروری ۱۹۰۷ء ۔ آج بحری و بحری ذخائر کے معائنہ کے واسطے تشریف
لے گئے جہان مزید خریداری فرمائی ۔
پہر گرینڈ ہوٹل میں جاکر ڈیوک و ڈچز آف مانچسٹر کے ساتھہ
ٹفن تناول کیا۔
شب کو اپنے سفارت خانہ مین رونق افروز ہوئے اپنے سفیر کے ساتھ کھانا
تناول فرمایا۔ سفیر صاحب نے تفریح کی خاطر موسیقی کا جلسہ بھی قرار دیا تھا جب
اعلیحضرت کو اسکا علم ہوا تو دل شکنی کی غرض سے بظاہر صاف انکار نہ کیا۔ لیکن
شریک صحبت بھی نہوئے ۔ وضو کے لیے ایک کمرے میں پانی رکھوایا ۔ نماز عشا کی
ادا کی ۔ اور پھر دوسرے کمرے سے ہو کر موٹر کار پر سوار ہوچکے سے تشریف
لیگئے ۔ حاضرین کو چلے جانے کا اُسوقت علم ہوا جب موٹر کار کی روانگی کی
آواز آئی ۔
۶۔ فروری ۱۹۰۷ء ۔ آج میسر ز برون اینڈ کمپنی کے کارخانہ انجنیری کی معائنہ میں بڑی دلچسپی لی
۳ گھنٹہ صرف فرمائے ۔ کارخانہ کو کچھہ فرمائشات دین جنین بڑی فرمایش جلال آباد مین
معلق پل تیار کرنے کی تھی اسکی درمیانی محراب ۵۰ ۳ فیٹ اور پہلوؤن کی دیڑہ
دیڑہ سو فیٹ ہو گی۔ مزید بران دیگر کئی چھوٹے پلوں۔ اور آہنی اشیاء
کے آرڈر دیے۔
Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.
