Machine transcription
۶۱
پہر مسلمانون کو مخاطب کر کے ارشاد کیا کہ میرا عقیدہ تو اسلام مین ایسا
محکم ہے کہ جیسا بڑے سے بڑے عالم کا ہو سکتا ہے۔ لیکن اگر تم عمل کی بابت
سوال کرو تو مین جواب دونگا کہ مجھہ سے زیادہ بے عمل دنیا مین شاید کوئی ہو۔
لیکن اسلام کا عقیدہ خوف ورجا کے درمیان ہے۔
انسان کو یہہ عقیدہ رکھنا چاہیے کہ اگر تمام عالم کے واسطے جنت کا حکم ہو
اور ایک شخص کو دوزخ کا تو او سکو یہہ خوف رکھنا چاہیے کہ شاید وہ شخص مین ہی
ہون۔ اسیطرح اگر تمام عالم کو دوزخ کا حکم دیا گیا اور ایک شخص کو جنت کی
امید دلائی گئی ہو تو وہ یہہ امید رکھے کہ شاید وہ مین ہی ہون۔
پہر فرمایا کہ ایسی خفیف باتون مین جسپر دراصل اسلام کا حصر نہو ہمیشہ اس
بات کا خیال رکھنا چاہیے کہ اپنے ہمسایون کی دل شکنی نہ ہو۔
البتہ اگر کوئی ۔ نماز ۔ روزہ ۔ حج ۔ زکوٰۃ یا مساجد مین جانے سے روکے یا
اُس کی اہانت کرے تو اس بات پر جان تک دیدینا چاہیے۔
اسی سلسلہ مین کئی مرتبہ برٹش گورنمنٹ کی عطائے آزادی اور ہر فرقہ
کے لیے آسانی سے اظہار خوشنودی کیا۔
ہز میجسٹی کی خوش اخلاقی۔ بے تعصبی اور روشن خیالی نے حاضرین
کو بیحد محظوظ و مسرور کیا ۔ اور خوبی یہہ کہ گفتگو اُردو مین بھی کی ۔
سب کے لیے عافیت کی دعا اور امان خدا فرمایا۔
اسکے ساتہہ دربار برخاست ہو گیا۔ درباری اصحاب مین سے ہر ایک کو
ایک ریشمی رومال مین شیرینی دروازہ پر افغانی سردارون نے دی۔ یہہ کابل
کا خاص دستور ہے۔ بعدہ برٹش افسران متعینہ کیمپ حاضر ہوئے
بعد ادای رسم تہنیت و مبارکباد وہ بھی واپس ہوئے۔
Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.
