BrowseḤabīb → page 65

Page 65

Ḥabīb · pages 1–293


Page image — the source of record

Scanned page 65 of Ḥabīb

Machine transcription

۵۶ نے استقبال کیا۔ پلیٹ فارم پر پینتیسوین سکہ کا گارڈ آف آنر استادہ تھا۔ ریلوے اسٹیشن نہایت خوبصورتی سے سجایا گیا تھا۔ راہ مین جا بجا فارسی مین خیر مقدم کے فقرات نمایان تھے۔ اسٹیشن کے متصل اسلامی مدارس کے طلبا رصف بستہ استادہ تھے انہوں نے جس اسلامی جوش سے سلام ادا کیا۔ اعلحضرت امیر نے بھی اسی محبت و خوشی سے جواب دیا۔ یون تو جہان جہان ہز مجسٹی کا ابتک گذر ہوا اور جہان جہان آیندہ ہوگا ہر جگہ خیر مقدم کی یہی روشن مثالین نگاہ سے گزرین اور گذرینگی۔ مگر دہلی مین جو بات ہوئی وہ اسی شہر کا حصہ ہے۔ مسجد فتحپوری کے قریب یہ ایک شعر خوش قلم آویزان تھا جو مصنف کی قادر الکلامی کا ثبوت اور مایہ ناز ہے ؎ دیار ہند خوش است از سخای ظلّ اللہ رسول پاک بگفت السخی حبیب اللہ راستون کی آرائش۔ فوجی ترانہ مشتاقون کے ہجوم کا نظارہ ملاحظہ فرماتے ہوے قیام گاہ پر رونق افروز ہوئے۔ سلامی وغیرہ کی مرسم شاہانہ بدستور یہان بھی ادا کیگئین سرکٹ ہوس کا کیمپ نہایت خوبصورتی سے آراستہ کیا گیا تھا خیمون کے آگے نفیس کیاریان بنائی گئی تھین۔ گشٹن کی روشنی کا انتظام تھا۔ دوپہر کو موٹر کار پر سوار ہو کر براہ کشمیری دروازہ اوّل قلعہ معلّٰی کا معائنہ کیا۔ وہان سے براہ دہلی دروازہ درگاہ خواجہ نظام الدین اولیا ر مین گئے۔ بچون کے باولی مین کودنے کا تماشہ دیکھا۔

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Ḥabīb, page 65. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0234/65 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0234/65
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record