Machine transcription
۵۵
تھا ۔ سٹرک پر دو رویہ فوج صف بستہ ایستادہ تھی ۔ اعلیحضرت
محل میں جاکر فروکش ہوئے ۔ کھانے کے بعد اعلیحضرت نے
جامع مسجد میں نماز جمعہ ادا کی ۔ شام کو فوجی کھیلوں کا تماشہ دیکھا ۔
اس موقع پر گوالیار کی فوجی وردی میں شاہان مغلیہ کے وقت
سے جواب تک تغیرات ہوئے تھے وہ بھی دکھائے گئے مصنوعی
جنگ بھی دیکھی ۔ ۲۰ جنوری کو صبح سپاہ کا معائنہ فرمایا بعدہ شکار
کھیلا ۔ دو چیتے شکار ہوئے ۔ اور دراصل گوالیار آنے کی یہی غرض
تھی ۔ شب کو ڈنر پر ہزہائینس نے بیان کیا میرے دار الریاست میں
اعلیحضرت کے تشریف لانے سے مجھے کمال مسرت ہوئی ۔ امید
ہے کہ جب ہزمیجسٹی اپنی سلطنت میں واپس پہنچ جائین گے
تو یہان کے مختصر قیام کو فراموش نہ فرمائیں گے ۔ میں اس موقعہ
کو قابل یاد گار اور تاریخی سمجھتا ہوں کہ ہندوستان کے والیان
ریاست میں ہزمیجسٹی کی مہمانی کا صرف مجھے ہی فخر حاصل
ہوا ۔ اعلیحضرت نے نہایت موزون و مناسب الفاظ میں فرمایا کہ
میں گورنمنٹ انگریزی کا مشکور ہوں کہ جو میرے یہاں آنے کی باعث
ہے ۔ اگرچہ میرا قیام گوالیار میں قلیل رہا ۔ تا ہم مہا راجہ صاحب
ایسے تپاک میزبان کو میں کبھی فراموش نہ کروں گا۔ بعدہ مہمانوں
کے کیمپ سے لیڈیان پارٹی میں شرکت کی غرض سے آگئیں ہزمیجسٹی امیر
ڈیوک و ڈچز آف مانچسٹر کے ساتھ دیر تک گفتگو فرماتے رہے نصف
شب کے بعد جلسہ ختم ہوا۔
۲۱ جنوری ۱۹۰۷ء صبح قریب آٹھ بجے ہزمیجسٹی امیر دہلی پہنچے۔ حکام انگریزی روسا ہندوستانی
Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.
