Machine transcription
۵۱
پسند کیا ہے۔ اپ کیا اس کو نازیبا نہ سمجھیں گے کہ جانشین رسول کو پیراکسکر
اپنے بھائی مسلمانوں کے بڑے گروہ کی دل آزاری کو جایز رکھا جایے۔ یہ فرماکر آگے
بڑھے۔ دروازہ سے اسٹریچی ہال تک دورویہ طلباء صفین باندھے عمدہ و
صاف لباس میں استادہ تھے۔ جن کو دیکھکر فرمایا کہ میں ان تکلفات کو
دیکھکر خوش ہوا۔ لیکن ان کی عدم موجودگی میں اس سے زیادہ خوش ہوتا۔ میرے
آنے کی غرض یہ تھی کہ میں تم سے۔ تمہارے کالج کے رنگ میں ملون اور سب کو
جماعتوں میں بیٹھا ہوا حالت درس وتدریس میں دیکھوں نہ کہ تعطیل کی شان میں
پھر مسکرا کر فرمایا کہ شاید آپ اس امر کو پسند نہ کرتے کہ میں آپ کی تیاری سے
پہلے نکتہ چینی کے لئے آموجود ہوتا۔ پھر ٹرسٹیوں سے متعدد سوالات
فہمہی کرتے ہوئے ۔ اور اون کو ایک حالت یاس و انتشار میں چھوڑ کر کھانے
کے کمرے میں داخل ہوئے۔ کھانے کے بعد کالج کے مکانات ملاحظہ فرما
پہر نماز ظہر مسجد میں ادا کی۔ غالبًا جب سے کالج و مسجد کی بناء پڑی ہے۔
اب تک ایسے پرشکوہ جماعت کبھی نہ ہوئی ہوگی بعد نماز کالج کی جماعتوں
کا ملاحظہ کیا۔ کتب خانہ دکھلانا چاہا تو فرمایا کہ میں کتابیں دیکھنے نہیں آیا
ہوں پڑھنے والوں کو دیکھنے آیا ہوں۔ نواب محسن الملک ہمراہی میں
تھے۔ اسی دوران میں ایک موقع پر نواب صاحب نے عرض
کیا کہ اعلیحضرت کالج کی نسبت اپنی رائے کا کچھ اظہار فرمائیے۔
جواب میں ارشاد کیا کہ اس سوال کے نتیجہ پر غور کرلیجئے۔ اوس وقت
ایسا کہیئے اسی طرح دوسری استدعا کی کہ ٹرسٹیوں کو اعلیحضرت
شام کے کھانے میں اپنا شریک فرماکر عزت افزائی فرمائیں
اس کا جواب دیا کہ کھانا پینا دوستوں کے ساتھہ ہواکرتا ہے۔
Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.
