BrowseḤabīb → page 61

Page 61

Ḥabīb · pages 1–293


Page image — the source of record

Scanned page 61 of Ḥabīb

Machine transcription

۵۲ میں ابھی تک آپ کا دوست نہیں اگر سپلو دوستی نکل آیا تو فبھا ورنہ ما شجیرو شما سلامت۔ پہر در جوت میں طالب علمون سے اسلامی ارکان و مسائل دین کے متعلق بکثرت سوالات کیے۔ جنکے جوابات سے خوشنودی ظاہر فرمائی۔ ایک درجہ میں علی الدین خلف مولوی رفیع الدین صاحب وکیل علی گڑھ جو بی ۔ اے کا طالب علم ہے۔ قرآن پڑہنے کا اشارہ کیا۔ جسپر طالبعلم نے نہایت خوش الحانی سے ایک رکوع سنایا۔ قرآن سننے پر وجد کی سی کیفیت ہو گئی ضبط گریہ کی قدرت نہ رہی۔ امتحان وغیرہ کے بعد اسٹریچی ہال میں جلوہ افروز ہوئے۔ یہ وہ واقعہ ہے جو کالج کی تاریخ میں سنہری حرفوں سے لکھے جانے کے قابل ہے۔ ایڈریس لیا۔ جواب نہایت عاقلانہ و ناصحانہ دیا ارشاد فرمایا کہ ”میں اس دارالعلوم کی بابت مختلف اخبار سُنا تھا۔ لیکن شکر ہے کہ طلباء اخلاق و عقاید اسلامی سے آراستہ ہیں۔ آیندہ جو بد گویون کی زبان بند کرنے والا ہو سکتا ہے تو وہ میں ہوں۔ نصائح میں اسپر زور دیا کہ تعلیم مذہبی مقدم ہے۔ اور مشرقی علوم لازمی ہیں۔ میں مغربی علوم و فنون کو ضروری جانتا ہوں مگر درستی عقائد و مذہبی تعلیم کے بعد“۔ اسی کے ساتھ پانصد روپیہ ماہانہ برائے دوام و بیس ہزار یکمشت عطا فرمایا۔ اور کہا کہ حقیقت میں جیسا میں چاہتا ہوں نہیں دے سکتا۔ میں اپنے ملک میں تعلیم کے لیے خود حاجتمند ہوں۔ اسکے بعد ہی ارشاد کیا کہ شام کے کھانے پر پچپن ٹرسٹی میرے ہمراہ شریک ہوں ۔ اب آپ کو امان خدا کہتا ہوں۔ یہاں کا انتظام ہر طرح قابل تعریف تھا۔ ہم ایک تاریخ بہی جو کالج کی تشریف آوری پر کہی گئی یہان تحریر کرنا مناسب خیال کرتے ہیں

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Ḥabīb, page 61. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0234/61 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0234/61
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record