BrowseḤabīb → page 59

Page 59

Ḥabīb · pages 1–293


Page image — the source of record

Scanned page 59 of Ḥabīb

Machine transcription

۵۰ غرضیکہ اپنی دیسپیون کو ختم کر کے آگرہ کا زمانہ جشن ختم ہوا اور ہر طرح سے یہان کا اہتمام اطمینان بخش رہا۔ یہان کے حُسن انتظام کے صلہ مین مسٹر بوٹر صاحب مجسٹریٹ و کلکٹر متعینہ تا پیشر ڈیوٹی مسٹر بریلے سپرنٹنڈنٹ پولیس۔ سید حبیب اللہ جائنٹ مجسٹریٹ۔ مسٹر ٹومس اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس ۔ اور مرزا منظور علیخان سیکرٹری انٹر ٹینمنٹ کمیٹی اپنے اپنے مرتبہ کے اعتبار و خدمات کے لحاظ سے مستحق تحسین و آفرین ہین۔ ۱۶۔ جنوری ۱۹۰۷ء آج صبح آگرہ سے اعلحضرت خلد اللہ ملکہ روانہ ہوئے۔ قریب گیارہ بجے کے رونق افروز علیگڈھ ہوئے ریلوے اسٹیشن پر صاحب کمشنر قسمت میرٹھ و صاحب کلکٹر علیگڈہ ۔ ممتاز الدولہ نواب فیاض علیخان پریسیڈنٹ ونواب محسن الملک بہادر سیکرٹری دستر آرچبولڈ پرنسپل کالج استقبال کو موجود تھے۔ اسٹیشن سے دروازہ کالج تک مصنوعی مگرون سے تمام راستہ آراستہ کیا گیا تھا۔ دونون جانب مخلوق منتظرانہ شوق دید مین بیٹھے ہوئے تھے۔ دروازہ کالج پر ٹرسٹیان کالج وکالج اسٹاف نے مراسم استقبال ادا کئے۔ نواب محسن الملک نے ہر ایک کا تعارف کرایا۔ اعلیحضرت نے ٹرسٹیون سے مخاطب ہو کر فرمایا کہ ہم کالج کے اخبارات بُرے بھلے سنتے رہے ہین۔ اچھی خبرین ہمین کم ملی ہین۔ مگر شنیدہ دروغ دیده راست پر ہمارا عمل ہے اسی غرض سے ما بدولت یھان آئے ہین۔ استقبالیہ کمیٹی مین ایک بزرگوار شیعہ تھے جن سے اعلیحضرت نے سوال کیا کہ آپ کی راے مین ہنود بہتر من یا سنی المذہب مسلمان وہ ہنوز خاموش تھے اور کچھ جواب نہین دینے پائے تھے کہ فرمایا مین متعصب نہین ہون لیکن جانشینان رسول پر جو کوئی طعن کرتا ہے مین اسے اچھا نہین جانتا۔ اگر یہ بات داخل تعصب ہے تو مین بلا شبہ متعصب ہون۔ مین نے دل آزاری ہنود کے خیال سے موقع عید الضحیٰ پر دہلی مین بجاے قربانی گائے کے بکرون کی قربانی کو

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Ḥabīb, page 59. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0234/59 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0234/59
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record