BrowseḤabīb → page 58

Page 58

Ḥabīb · pages 1–293


Page image — the source of record

Scanned page 58 of Ḥabīb

Machine transcription

۴۹ ۱۲- ۱۳- ۱۴- ۱۵ جنوری کو دوران قیام آگرہ مین لارڈ کچز سر ہیوٹ وغیرہ کی دعوتون مین شریک ہوئے۔ فوجی قواعد مصنوعی جنگ۔ و دوسرے کرتبون و روشنی و آتشبازی کو ملاحظہ فرماکر محظوظ ہوئے۔ فوجی حالت سے دلچسپی لی۔ فوج کی تعریف کی۔ مشہور مقامات کی سیر فرمائی۔ جامع مسجد مین خود ہی جمعہ کو خطبہ پڑھا۔ اور امام بنے۔ ایڈریس لیا۔ فتحپور سیکری کے محلات دیکھے۔ حضرت شیخ سلیم چشتی کے مزار پر فاتحہ پڑھی۔ غرضکہ آگرہ کے تفریحی جلسون سے بے حد مسرور ہوئے۔ اور خوشنودی ظاہر کی۔ یہان کے جلسون مین قابل ذکر عطای خطاب کا دربار ہے جو شب کے وقت قلعہ معلیٰ مین منعقد ہوا۔ اس موقع پر تمام حاضرین والیان ریاست و دیگر معززین وعمائدین کا باوقار مجمع تھا۔ قلعہ مین دربار عام کے نام سے جو مقام موسوم ہی وہان یہ پر رونق و باعظمت جلسہ تھا۔ حضور وایسراے گورنر جنرل بہادر ستارہ ہند گرینڈ ماسٹر کا لباس پہنے اور اعلیٰ تمغہ لگاے ہوئے رونق بخش اور ہر مجسٹی شاہ افغانستان شان شاہانہ سے جلوہ افروز تھے وایسرای ہند نے یہ فرماکہ کہ مین قیصر ہند کیطرف سے اور انکے ارشاد کی تعمیل مین طبقہ باتھ کا نہایت معزز تمغہ و خطاب پیش کرتا ہون اعلیٰحضرت نے اُسے تعظیم کے ساتھ قبول فرمایا اور کہا کہ تعظیم شہنشاہ کے لیے ہے۔ فارن سکریٹری نے نئے نائٹ گرینڈ کراس کو نام اور پورے خطاب کا اسطرح اعلان کیا ہز مجسٹی سراج الملۃ والدین امیر حبیب اللہ خان گرینڈ کراس آف دی موسٹ آنریبل آرڈر آف دی باتھ جی۔ سی۔ بی نائٹ گرینڈ کراس آف دی موسٹ ڈسنگوئشڈ آرڈر آف سینٹ میکائیل و سینٹ جارج جی۔ سی۔ ایم جی امیر افغانستان و ممالک ملحقات۔

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Ḥabīb, page 58. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0234/58 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0234/58
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record