Machine transcription
۴۵
خلوص عقیدت کے اظہارمین پھول برسائے ہرجگہ آداب وتسلیمات بجا لائے
بہت دیر جو بارش مین زیادتی ہوتی گئی جسکی وجہ سے مہمانون میزبانوں و تما شائیون
مین بے لطفی ہونیچلی۔ ہر مجسٹی نے ہزآنر لفٹنٹ گورنر سے مخاطب ہوکر فرمایا
کہ کابل میں بارش عمدہ شگون ہے۔ عرض کیا گیا کہ اجازت ہو تو گاڑی کا ٹپ چڑھا
دیا جاوے یا حضور اور کوٹ زیب جسم مبارک فرمائین۔ فرمایا کہ شیوہ مردانگی
و مروت کے خلاف ہے کہ سپاہ بھیگے اور مین آسایش چاہوں ۔ ہجوم تما شائیان
جو محض میرے اشتیاق میں تکلیف اٹھا رہا ہے اوسکا خیال بھی مجھے ضرور
چاہیے۔ آپکی سپاہیانہ طبیعت نے موسم کی مطلق پروا نکی ۔ تمام راستہ نظاروں
کی دلچسپی لیتے رہے ۔ کیمپ پہونچنے پر برٹش گارڈ آف آنر نے سلامی دی اکیس
توپوں کی سلامی بھی سر ہوئی ۔ سرلوئی ڈین معہ ممبران وایسریگل اسٹاف کے انتظار
کررہے تھے۔ جنے امیر نے نہایت تپاک سے ملاقات فرمائی اور دوستانہ اخلاق
کا اظہار کیا ۔ اکیس ہزار روپیہ بطور ضیافت حضور میں ہز مجسٹی کے پیش کیا گیا۔ ہر مجسٹی
نے ہراکسیلنسی وایسرائے کو خوبی انتظامات کے بارہ میں تحریری اظہار مسرت
کیا۔ جب سر الفریڈ گسلی رخصت ہونے لگے تو آپ نے فرمایا کہ مین خود سپاہی
ہوں تحسین اور سپاہ کو جو تکلیف ہوئی اوسکی نہایت قدر کرتا ہوں اور او سکے
رویہ کی تعریف کرتا ہوں ۔ ہز مجسٹی اون خیموں میں رونق افروز ہوئے جو آپ کے
واسطے ہر قسم کی زیب وزینت سے اراستہ کئے گئے تھے۔ کیمپ کی خوبی و
خوشنمائی قابل دید و ہر طرح لایق تعریف تھی ۔ بعدہ حکام انگریزی رخصت ہوئے
سر الفریڈ گسلی نے کمانڈ اڈر خاص طور پر شایع کیا ۔ " ہز مجسٹی امیر نے
جنرل کمانڈنگ ایسٹرن کمانڈ کو ہدایت کی ہے کہ پریڈ پر ظاہر کرین کہ ہز مجسٹی
کے آمد کے اعزاز میں افسوس ہے کہ سپاہ بارش سے بھیگی۔ ہز مجسٹی سپاہیانہ
Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.
