BrowseḤabīb → page 53

Page 53

Ḥabīb · pages 1–293


Page image — the source of record

Scanned page 53 of Ḥabīb

Machine transcription

۴۴ رائل بريگيڈ رکا گارڈ آف آنر پلیٹ فارم پر سلامی کے لیے موجود تھا۔ اول مرتبہ ٹرین سے برٹش افسران ہمراہی اوسکے بعد سرداران افغانی اوترے بعدہ خود بدولت ہزمیجسٹی امیر افغانستان فوجی لباس مین برآمد ہوئے۔ سر جان ہیوٹ نے ممالک متحدہ مین رونق افروز ہونے پر خیر مقدم کیا۔ آپنے ہاتھ ملا کر خیر مقدم پر اظہار مسرت فرمایا۔ لفٹنٹ گورنر نے اول الفریڈ گیلی اور پھر یکے بادگیرے افسران کو پیش کیا۔ پیش شدہ افسران کی نسبت آپنے متعدد سوالات کئے اور ہر ایک سے ہاتھ ملایا۔ بعدہ گارڈ آف آنر کا معائنہ فرمایا۔ موسیقی نواز دستے نے افغانی فوجی ترانہ بجایا۔ اور شاہی سلامی دی اسکے ساتھ ہی اسٹیشن کے مراسم کا خاتمہ ہوا۔ اس کے باہر شاہی گاڈیاں قطار باند ہے تیار کھڑی تھیں۔ تما شائیون کے علاوہ سپاہ بھی تھی جو پانچ ہزار گز کی مسافت مین دو رویہ استادہ تھی۔ ہزمیجسٹی امیر کا موسیقی نواز دستہ سواران بھی حاضر تھا جس نے دروازہ اسٹیشن پر پہونچتے ہی قومی ترانہ بجایا۔ اسکے عقب مین افغانی رسالہ باڈی گارڈ تھا۔ اژدہاما ہوا تھا۔ نزول رحمت باری ہورہا تھا۔ ترشح نے کچھ چپچینی پیدا کر رکھی تھی با وصف اسکے سپاہ کے پیچھے تما شائیون کا اثر و ہام جلوس مین حد درجہ کی دلچسپی لے رہا تھا۔ ہزار ہا آدمی دونون جانب کھلے مقامات پر استادہ کمرون کی چھتون اور کھڑکیون سے نگران تھے اہل آگرہ نے بڑے تپاک سے خیر مقدم کیا ریلوے اسٹیشن سے پریڈ تک دورویہ آدمی اشتیاق زیارت مین ہمہ تن چشم ہور ہے تھے جہان او جو موقع جسکو ملا تھا۔ اس منظر کا لطف اٹھا رہا تھا۔ جلوس آہستہ آہستہ روان تھا ہر سمت سے نعرہ تحسین و آفرین بلند ہوتے تھے۔ جسکو ہزمیجسٹی مسرت سے قبول فرماتے جاتے تھے۔ اہل ہنود آگرہ نے اپنے

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Ḥabīb, page 53. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0234/53 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0234/53
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record