BrowseḤabīb → page 34

Page 34

Ḥabīb · pages 1–293


Page image — the source of record

Scanned page 34 of Ḥabīb

Machine transcription

۲۵ سمجھی محفوظ رکہا- امیر دوست محمد خان بہی دانشمند و قابل حکمران تہے- مگر پورا افغانستان کہی اونکے زیر فرمان نہوا قبائل کی تفریق وحبانہ جنگی وہی رہی ۔ یہ صفت امیر عبد الرحمن خان تہے جنهوں نے بحیثیت ایک ملک و ایک قوم کے حکومت کی اور ایسی قابلیت کے ساتہ کہ انکانام اعلیٰ فرمان رواؤن کے طبقہ مین شمار کیا جائیگا- اور تاریخ مین یادگار رہے گا آخر وقت تک وہ گورنمنٹ برٹش کے خالص دوست رہے ؂ درین حدیقہ بہار و خزان ہم آغوش ست زمانہ جام بدست و حبہ اندر دوش ست اعلیحضرت ہزمیجسٹی امیر حبیب اللہ خان ۱۳ - اکتوبر سنه ۱۹۰۱ ع کو امیر عبد الرحمن خان نے وفات پائی - مرنے سے ایک دن پہلے تمام اراکین سلطنت کے مشورہ سے امیر حال کی تخت نشینی کا فیصلہ فرمایا- بپابندی وصیت امیر مرحوم - قومی انتخاب اور اپنی اہلیت کی بنا پر بعد وفات امیر مرحوم کے - ہز مجسٹی امیر حبیب اللہ خان سریر آراے تخت کابل ہوئے مگر باضابطہ تخت نشینی کا دربار مارچ سنه ۱۹۰۱ ع مین ہوا- ارکان دولت واکابر قوم کی خواہش پر آپنے سراج الملته والدین کا معزز لقب اختیار کیا سرداران افغانستان نے حاضر دربار ہو کر جو بات اونکے دل مین تهی اوسکا زبان سے اقرار کیا-عنان سلطنت اپنے ہاته مین لینے کے بعد اپنے حقیقی بہائی شاہزادہ نصر اللہ خان کو خطاب نائب السلطنت عطا فرمایا- دوسری سال شاہزادہ عنایت اللہ خان کو معین السلطنت کے خطاب سے سرفراز فرما کر ولیعہد قرار دیا- امیر عبد الرحمن خان مرحوم سادور اندیش خاک کابل سے پیدا ہونا مشکل ہے-اگلے پچہلے شاہان کابل کے حالات سے وہ بیخبر نہ تهے اسکا یہ نتیجه تها کہ وہ علانیہ طور پر باضابطہ کسی کو اپنا ولیعہد نہ بنائین اونکا خود بیان ہے کہ وحشی و جاہل لوگون پر مین ظاہر کرنا نہین چاہتا کہ میرا جانشین کون ہو گا-مگر جنکو خدا نے عقل دی ہے اور جو ذرا بہی سمجہ ۴

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Ḥabīb, page 34. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0234/34 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0234/34
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record