Machine transcription
۲۷۲
میں جاری ہو۔ جو فارسی خوان و عربی دان کو چند مہینوں میں بآسانی آسکتی ہے زبان ترکی
میں ایک سلطنتی زبان ہونے کی وجہ سے علوم جدیدہ کے بڑے ذخیرے پائے جاتے
ہیں ۔ اور جو علوم ایشیائی زبان میں نہ ملیں وہ یورپ کی زبان میں حاصل کئے جائیں۔
علوم سے خدا کی حیرت انگیز قدرت کا مطالعہ ہوتا ہے
کلام ربانی علوم کے سیکھنے کی ہدایت فرماتا ہے ۔ اور تمامی علوم سے جنکو علوم طبیعیہ
یا علوم جدیدہ یا نیچرل سائینس کے لفظ سے تعبیر کیا جاتا ہے ۔ ملکوت السموات والارض
کا مشاہدہ اور خدا کی عظیم الشان و حیرت انگیز قدرت کا مطالعہ ہوتا ہے ۔ اسٹرانومی
Astronomy (علم ہیئت) سے خدا کی لا انتہا قدرت کے عجائبات جو آسمان
پر جلوہ گر ہیں معلوم ہو سکتے ہیں ۔ جیالوجی Geology (علم الارض) مٹرالوجی
Meteorology (علم معدنیات) سے خدا کی تعجب خیز قانون قدرت کی نشانیاں
جو کرہ زمین کا اندر پوشیدہ ہیں میٹرالوجی Meteorology (علم حوادث جویہ) کے مطالعہ سے فطرت
کے وہ عجیب جلوے جو ہوا سے محیط کرہ زمین نمایاں ہیں زوالوجی Zoology (علم الحیوان) بوٹینی
Botany (علم نباتات) جو قدرت کے عمیق اسرار جو طرح طرح کے جانوروں اور رنگارنگ نباتات کی طبیعت
میں ودیعت ہیں ہیومن اناٹومی Human Anatomy (علم تشریح الانسان) اور ہیومن فیزیا لوجی Human Physiology
(علم افعال اعضائے انسانی) سے خدا کی اون نشانیوں کو جو اوس نے انسان کی
جسمانی ترکیب واعضا کے مختلف حرکات میں رکھے ہیں دریافت کر سکتے ہیں۔
علوم میں تحقیقات کا سلسلہ
جاری ہے۔
فی زمانہ علوم میں حیرت انگیز تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے
عام تاریخ کو لیجئے تو فن کتابت کے ایجاد سے زمانہ حال تک
کل قوموں کے حالات و واقعات پر تمدنی ہوں یا اخلاقی نہایت تفصیل سے بحث
ماخوذ از الیکسیر مولوی وحید الدین سلیم ۔
Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.
