Machine transcription
۲۷۱
افغانی طلبا و آمدنی کانفرس ۔ نمایش و نیز سلطنتی وظایف سے ہر سال یورپ امریکا
و جاپان کے دارالعلومون مین تحصیل علوم و فنون کی غرض سے بھیجے جایا کرین ۔ جو بعد
تعلیم اپنے ملک مین اشاعت فنون و کمالات کے ذرایع ہون ۔ نوجوانون کے یورپ
بھیجنے مین جو خطرات پیش آتے ہین انکے انسداد کا خیال پہلے سے ملحوظ رکھا جاوے
ورنہ نوجوانون کا وہان جانا نقصانات سے بری نہین ہوا کرتا ہے ۔
جلیبیہ دارالعلوم کے لئے تعلیم یافتہ ملکون سے پروفیسر بلائے جائین اپنے دوستون
کے ملکون سے ہم مذہب استاد جہان تک مل سکین انکو ترجیح دیجاوے ورنہ دوسرے
ملکون سے غیر مذہب کے علما وے لئے جاوین بڑے بڑے مرکزون مین مردم شماری
کے اعتبار سے اس کالج کی شاخین ہون ۔ تعلیم کے ساتھ ابناے ملک کو حب الوطنی
سکھلائی جاوے ۔ دست کاری و حرفت کو ترقی دیجاوے ۔
افغانستان مین مطالع و اخبارات کا قانون وضع ہو کر مطابع کی توسیع کی جاوے
دنیا کے مشہور اخبارات و رسالہ منگوایے جاوین انکا ضروری و مفید انتخاب ملکی
زبان مین شایع ہوتا رہے جس سے اہل ملک با خبری حاصل کرین۔
ایک سررشتہ تالیف و تراجم کا قایم کیا جاوے جسطرح آجکل یورپین سائینس کی کتابین ترکی
زبان مین موجود ہین ۔ فارسی مین بھی اوسی قسم کا ذخیرہ جمع ہو ۔ اس غرض کے پورا کرنے
کے لئے اگر ایران و مصر و ترکی سے کچھ اہل علم جہان تک مصلحت و زمانہ اجازت دے
بلواے جائین ۔ طہران مین بہت سے علوم و فنون کی کتابین ترجمہ ہو کر فارسی مین طبع
ہو چکی ہین۔ مصر مین بہت سے سائینس کی کتابون کے عربی ترجمے موجود ہین وہ منگواے
جائین حتی الامکان اپنی زبان کو زیادہ ترقی دیجاوے ۔ بیگانہ زبان سے خیر کا ہے فائدہ
سمجھے اپنا ہو سو خیریت ہے اسکے لئے یہ ہونا چاہئیے کہ جن باتون مین اس زمانہ کو ناز ہے
انکی تحقیق و تحصیل کیجاوے اور علوم جدیدہ کو اپنی زبانین لایا جاوے ۔ ترکی زبان مدارس
Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.
