BrowseḤabīb → page 279

Page 279

Ḥabīb · pages 1–293


Page image — the source of record

Scanned page 279 of Ḥabīb

Machine transcription

۲۷۰ نہایت افسوس و دلسوزی سے کہا جاتا ہے کہ آجکل مسلمانون کی حالت کسی ملک مین ہون ۔ اعلی ہون یا ادنیٰ آسودہ ہون یا تنگدست یکسان تنزل پذیر ہے۔ نہ اونمین اخلاق کا جوش نہ تہذیب کی روشنی نہ قومی فیلنگ نہ سچی مذہبی جذبات نہ خون مین گرمی نہ دلون مین غیرت اُخوت و اتفاق کا شیرازہ بکھر گیا ہے ۔ ایک حال کا مورخ لکھتا ہے کہ اب مسلمان رعونت و پندار سے جو اونکے دماغون مین موجزن ہے یورپ کے تمام ذہنی و دماغی ترقیون کو اپنے اسلاف کے تاریخی نوشتوں مین ٹٹولتے ہیں ۔ بیسوین صدی کی سویلزیشن کو قرطبہ و غرناطہ کی مسجدون مین تلاش کرتے ہیں وہ یورپ کے علما کا سلسلہ شاگردی اسپین کے مسلمان علما تک پہونچاتے ہیں اور اسی پر بس کرتے ہیں۔ مکینکس (جر ثقیل) کی حیرت انگیز ترقی ۔ اسٹیم انجن بارود و آتش فشان اسلحہ جنگ کی ایجاد نے مسلمانون کی جسمانی و ذہنی ترقی کو یک لخت روکدیا۔ اونکے علمی عملی حدود کو بالکل تنگ کر دیا۔ مسلمان اس عظیم الشان انقلاب کو بے پروائی سے سرسری سمجھتے ہیں۔ اور اب تک اونگو وہی دلفریب خواب نظر آتے ہیں جو اونکے گذشتہ فتوحات کی دہندلی تصویر کھینچتے ہیں۔ اون کا تنزل روز افزون و عالمگیر ہے وہ اسباب تنزل سے بیخبر ہین اور اسی لئے قومون کی علمی عملی دوڑ مین منزلون پیچھے رہ گئے ہیں۔ عیسائی مورخ کا یہ مقولہ تلخ و دل حراش ہے مگر بالکل سچ ہے ۔ مورخ نے ہماری موجودہ حالت کی صحیح تصویر اپنے الفاظ مین کھینچی ہے ۔ ہم اپنی قومی تاریخ کے رنگین الفاظ بار بار دہراتے ہین مگر اپنی پستی و تباہی سے بالکل بخبر ہین کوئی آئینہ ایسا سامنے نہین جسمین ہمارے خط و خال صاف نظر آئین ۔ سالانہ کانفرنس ہی ایسا مفید مجمع ہو گا جو اس بڑے نقص کو رفع کر سکے گا ۔ اور نمایش زیادہ نفع پہونچائے گی ۔ ۱؂ ماخوذ از لکچر مولوی محمد وحید الدین سلیم پانی پتی کانفرنس شاہجہانپور ۔

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Ḥabīb, page 279. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0234/279 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0234/279
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record