BrowseḤabīb → page 271

Page 271

Ḥabīb · pages 1–293


Page image — the source of record

Scanned page 271 of Ḥabīb

Machine transcription

۲۶۲ میں جب سے آیا ہوں آپ کے علاقہ کو دیکھ رہا ہوں ۔ آپ کے قلعے۔ آپ کے سلح خانے۔ آپ کے جہاز قابل تعریف ہیں۔ آپ کی تجارت آپ کی ٹکسال نے مجھے حیرت میں ڈال دیا۔ تعجب انگیز بات یہ ہے کہ انگریزی صاحب دانش و دولتمند قوم کابل جیسے ملک پر جہاں پتھروں و چٹانوں کے سوا کچھ نہیں ہے ۔ قبضہ کرنے کی آرزومند ہو ۔ امیر دوست محمد خان نے ہندوستان سے جا کر کچھ اصلاحین کیں۔ اول یہ کہ جو ورک شاپ اسلحہ جنگ بنانے کے سلطنت افغانستان میں جاری ہیں ان کی بنیاد پہلے پہل امیر مرحوم موصوف نے اپنے لایق فرزند امیر محمد افضل خان کے زیرنگرانی بلخ میں ڈالی۔ ان کارخانوں کا ذکر امیر عبدالرحمٰن خاں مرحوم کی سوانح عمری میں مذکور ہے ۔ وہ تحریر فرماتے ہیں کہ اپنی طفولیت میں تعلیم و تدریس چھوڑ کر کارخانہ میں لوہاروں کے ساتھ بندوق سازی سیکھا کرتے تھے دوم باقاعدہ توپخانہ ۔ ترپ رسالہ پلٹنوں کے انتظام کی بنیاد ۔ امیر مرحوم ممدوح نے ہی ہندوستان کی واپسی پر رکھی ۔ وہ اس کو ضروری سمجھتے تھے کہ اپنی فوج کو انگریزی طریقہ جنگ کی تعلیم دلائیں۔ اس غرض کے پورا کرنے کے لیے افسران فوج جو غدر ۱۸۵۷ء میں بھاگ کر افغانستان چلے گئے تھے ملازم رکھ لیا اور ترکستان ۔ بخارا کی فوج میں مامور کر دیا۔ اس سے ثابت ہو کہ اگر امیر موصوف ہندوستان تشریف نہ لائے ہوتے تو ان کی توجہ اس ضروری اصلاح کی جانب ہرگز مائل نہ ہوتی۔ اعلحضرت ہزمیجسٹی امیر نے تمام شاہان افغانستان سے زیادہ ہندوستان کی سیر کی۔ امیر شیر علی خان انبالہ ۔ اور آپ کے پدر عالی قدر راولپنڈی تک آئے کسی نے جانا۔ کسی نے نہ جانا ۔ مگر ہزمیجسٹی نے قریب قریب تمام

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Ḥabīb, page 271. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0234/271 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0234/271
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record