BrowseḤabīb → page 260

Page 260

Ḥabīb · pages 1–293


Page image — the source of record

Scanned page 260 of Ḥabīb

Machine transcription

۲۵۱ ے کثرت آب وغذا سے واقعی آتی ہے نیند۔ بشکل تمام بعد عصر آنکھ کھلی۔ تو تفنن کا وقت حاضر۔ اس سے فرصت پائی کپڑے پہنے۔ سیر و تفریح کو روانہ ہوے۔ نہ جائین تو بنے کیسے۔ رفع تکان وانشراح طبیعت کے لیے یہی وقت نکالنا ضروری بات۔ راہ مین کوئی بے تکلف شناسا ملگیا تو زیادہ سیر کی۔ ورنہ پہر پھرا کے صورت پر کا رہر کز پر آئے۔ اتنے مین ڈنر کا وقت آگیا مگر بادل ناخواستہ کھایا۔ کچھ سو ہضمی کی بھی شکایت زبان پر آئی۔ یہہ خدا نے معدہ ہی ایسا قوی عنایت فرمایا تھا ورنہ اس کثرت غذا پر تو تخمہ کا خوف تھا۔ سو ہضمی کیسی جبکہ کسی قسم کی محنت و ورزش نہو تو یہہ خوف بیجا نہ تھا۔ اب وہ وقت آیا جو آزاد طبیعتون کے لیے مال کار شادمانی ہے۔ یہان ہم سکوت سے کام لیتے ہین کیونکا صاف صاف حال لکھنا مشکلات سے خالی نہین۔ بھلائی مین تعلق کا اندیشہ اسکے عکس مین دل شکنی کے الزام کا خطرہ گو دونون سچے ہی کیون نہون۔ پہر ذاتیات سے بحث کرنا ہمارے مقصد سے خارج ہے۔ صرف یہہ سوال یہان پیدا ہوتا ہے کہ جسکو عمدہ اور مقوی غذائین میسر آئین۔ ہو اسے خوش طبیعت مین فرحت پیدا کرے اور استفراغ طبیعت نہ ہو تو دماغ پر گرانی کا احتمال ہے اور یہہ حالت منجر بجنون ہو جائے تو تعجب انگیز نہین۔ اس صورت مین خداوند عالم کی خاص رحمت افغان مہمانون اور یورپین منتظمون پر خیال کرنا چاہیے کہ باوصف قوت و اختیارات کسی مشغلہ شباب کیطرف بھولے سے بھی رغبت نہ فرماتے تھے۔ علاوہ مذکورہ بالا شغلون کے دوست و احباب کی ملاقاتین۔ آئے گئے کی مدارات اہل وطن وعزیز واقارب کی فرمائشات کی تعمیلات۔ ذاتی خرید و فروخت خط و کتابت غرضکہ کھانا ضروریات زندگی۔ سونا صحت کے لحاظ سے واجب۔ احباب و دوستان سے ملنا۔ اخلاقی فرض۔ ذوالقربی و ہمسایہ کے ساتھ احسان کرنا تعمیل احکام الٰہی

Roughly two thirds of characters agree with a modern printed edition of the same text. Much of the disagreement is editorial, not misreading. Treat the transcription as a finding aid and read the page image before quoting. How this was measured.


Cite this page
Ḥabīb, page 260. Afghanistan Digital Library, New York University Libraries. Machine-transcribed text: Afghan Press Archive, https://afghanpress.org/book/adl0234/260 (accessed [date]).
Permalink
https://afghanpress.org/book/adl0234/260
Machine-readable
JSON · IIIF manifest · Canvas
Source
Afghanistan Digital Library record